شہ سرخیاں

انٹرنیشنل

طیب اردوان نے انگیلا مرکل کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا

طیب اردوان اور انگیلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے دشمنی تک پہنچ گئے، ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔ طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاروں پر جرمن ...

Read More »

ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشتگردی کیخلاف کھلی چھوٹ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عدالتوں سے کھلی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ اسلامی شدت پسندوں کو ہر حال میں روکنا ہو گا۔ پالیسیوں میں سختی ناگزیر ہے، اس لیے عدالتیں تحفظ کا حق واپس دے دیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہوم ...

Read More »

شمالی کوریا کا گوام پر میزائل حملہ جنگ کا آغاز ہو گا: امریکی وزیر دفاع

امریکی جزیرے گوام پر شمالی کوریا کے حملے کے خدشات برقرار، شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ آن کو منصوبے پر بریفنگ کا دعویٰ کر دیا۔ کم جونگ آن نے اسٹریٹجک فورس ہیڈ کواٹر میں کئی گھنٹے منصوبے کا مشاہدہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع نے شمالی کوریا کو پھر خبردار کر دیا ہے۔ جم میٹس نے کہا کہ ...

Read More »

بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، حریت رہنماؤں کا مکمل ہڑتال کا اعلان

بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، مقبوضہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، ...

Read More »

ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

ایک شمالی کوریا سنبھالا نہیں جاتا، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر نکولس مادورو اقتدار پر قابض ہو چکے ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے وینزویلا کیخلاف فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ وینزویلا کے ...

Read More »

عراقی کردوں نے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

کرُد حکام کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔ عراق اور امریکہ نے داعش کا صفایا کرنے تک ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے تاہم کرد رہنماء مسعود برزانی کے ترجمان کے مطابق ریفرنڈم مقررہ تاریخ کو ہی ہوگا۔ Share on: WhatsApp

Read More »

روس پر نئی پابندیاں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دیدی

غیر ملکی میڈٰیا کیے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس بل پر وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے جس میں ایران اور شمالی کوریا کیخلاف بھی نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس کیخلاف یہ نئی پابندیاں 2016ء ...

Read More »

مقبوضہ کشمیر: کلغام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلغام میں فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، ادھر شوپیاں میں ایک حملے میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا تازہ واقعہ پیش آیا، جس میں کلغام کے علاقے میں دو نہتے کشمیریوں کو موت کی وادی میں دھکیل ...

Read More »

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا گیا ہے جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود 10 ہزار افراد نے بیت اللحم میں نماز جمعہ ادا کی۔ صیہونی فوج نے کئی مقامات پر فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا، اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ادھر اسرائیل ...

Read More »

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینا پاکستانی قوم کیلئے تاریخی دن ہے۔ سپریم کورٹ نے حق اور سچ کے عین مطابق فیصلہ دیا۔ بنچ میں شامل ججز دلیرانہ فیصلہ کرنے اور جے آئی ٹی اراکین شفاف تحقیقات کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ باقی چھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ٹرائل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک ویڈیو میسج کے ذریعے اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ حق اور سچ کے عین مطابق کیا جس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیوں اور سخت دباﺅ کے باوجود ایمانداری سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ مشرف نے مطالبہ کیا کہ باقی چھ لوگوں جن میں وزیر اعظم کے بچے، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر ہیں، کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ٹرائل کیا جائے اور ان کا بھی قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینا پاکستانی قوم کیلئے تاریخی دن ہے۔ سپریم کورٹ نے حق اور سچ کے عین مطابق فیصلہ دیا۔ بنچ میں شامل ججز دلیرانہ فیصلہ کرنے اور جے آئی ٹی اراکین شفاف تحقیقات کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow