شہ سرخیاں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کمیٹی کےارکان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ Share on: WhatsApp

Read More »

تین رکنی بنچ ڈاکٹر عاصم کے ای سی ایل کیس کی سماعت کرے گا

فصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کراچی میں کی۔ سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ اس کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بنچ مقرر ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ دو رکنی ...

Read More »

این اے 120: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر کو نوٹس

فصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک اور دیگر ن لیگی ارکان اسمبلی کے خلاف این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ایک امیدوار کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی شکایت کی ہے۔ الیکشن ...

Read More »

وفاقی کابینہ کا ٹرمپ کے بیان پرا ظہار افسوس، امریکہ سے احتجاج کا فیصلہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے متعلق تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شرکاء کو ٹرمپ کی افغان پالیسی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے امریکی صدر کے ...

Read More »

وزیراعظم سعودی عرب روانہ، خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی ہمراہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم عمرہ ادائیگی کیساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جن میں ٹرمپ پالیسی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خارجہ ...

Read More »

نواز شریف کی پارٹی معاملات میں داخل اندازی، الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی پارٹی معاملات میں دخل اندازی، یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنائے جانے کیخلاف درخواستوں پر مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں بینچ نے تحریک انصاف، عوامی تحریک اور نیاز انقلابی کی درخواستوں پرسماعت کی، الیکشن کمیشن نے ...

Read More »

الیکشن کمیشن میں عمران خان ناہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کے معاملے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن نے ہاشم بھٹہ کی درخواست کی سماعت کی مگر ایک بار پھر درخواست گزار پیش نہ ہوئے تاہم عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ ...

Read More »

نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، نیب میں پیش ہونا چاہئے: خورشید شاہ

خورشید شاہ نے نوازشریف کو نیب میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں سابق وزیراعظم بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، عدم پیشی پرعدالت آرٹیکل 190 کے تحت فوج کو نوازشریف کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، جو بہت خطرناک ہوگا، خورشید شاہ نے چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب بھی دے ڈالا۔ تفصیلات ...

Read More »

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی، جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل سماعت کرے گا۔ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ...

Read More »

راجن پور: پولیس پٹ ڈکیت گینگ کے سامنے بے بس، مذاکرات کے بعد پولیس اہلکار رہا

راجن پور میں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پٹ ڈکیت گینگ نے سرغنہ کے دو بیٹوں کی رہائی کے بدلے میں 7 اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں کو آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا Share on: WhatsApp

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow