شہ سرخیاں

شوبز

شاہ رخ کیساتھ انٹرویو میں بیٹھنا چاہتی ہوں اور یہ میرا حق ہے: ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ انٹرویو میں بیٹھنا ان کا حق ہے لیکن ”مجھے یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ میں کچھ زیادہ ہی مانگ رہی ہوں۔“ بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کیساتھ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم فلم کی تشہیری مہم میں وہ ان کیساتھ ...

Read More »

”متعدد مردوں سے دوستی ہے،جس سے شادی کروں گی وہ ابھی نہیں ملا“پریانکا چوپڑا

ممبئی( ) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ ابھی کہیں نہیں ملا۔پریانکا نے اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ شادی اور خاندان پر یقین رکھتی ہیں. اس لیے وقت آنے پر شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کوئی بھی ان کے دل کو شادی کے لیے ...

Read More »

”پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں“اداکارہ ریما

لاہور( ) معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں. فلموں میں بہت سے کردار ادا کیے اوراپنی بہترین پرفارمنس سے ان میں حقیقت کے رنگ بھی بھرے لیکن اب حقیقی زندگی کومزید خوبصورت کرنے کے لیے جوکچھ ضروری ہے اس پرعمل پیرا اور کوشاں ...

Read More »

”شرم کی بات ہے ماہرہ خان اور فواد خان دوبارہ ہندوستان جاکر کام نہیں کرسکتے“عتیقہ اوڈھو

اسلام آباد ( )معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اپنے ملک میں دوسرے ممالک سے آنے والے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔عتیقہ اوڈھو ہندوستانی اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ بہت جلد ڈرامے”لیکن“ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ...

Read More »

دیا مرزا کی طویل عرصے بعد سلور سکرین پر واپسی،فلم میں سنجے دت کی تیسری بیوی بنیں گی

ممبئی( ) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزاطویل عرصے بعد سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے سلور سکرین پر واپسی کریں گی۔اداکارہ دیا مرزا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2001 میں فلم ”رہنا ہے تیرے دل میں“ سے کیا لیکن انہیں شہرت عمران ہاشمی کے مدمقابل فلم”تم سا نہیں دیکھا“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد ...

Read More »

مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی؟

کراچی: کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اوردلکش گلوکارہ مومنہ مستحسن نے 4 ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی شہری سے منگنی کی تھی لیکن اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے۔ معروف گلوکارراحت فتح علی خان کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو 9 میں گائے جانے والے گانے “آفرین آفرین” سے شہرت ...

Read More »

پشتو فلموں میں اداکاری کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ‘ اداکارہ نور

لاہور( ) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میں صرف پنجابی اور اردو فلموں میں اداکاری کروں گی ، پشتو فلموں میں اداکاری کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج پشتو فلمیں ایک محدود سرکٹ میں زبردست بزنس کر رہی ہیں مگر میرا مزاج ایسا نہیں ...

Read More »

زیبا بختیار نے اپنی سدا بہار جوانی اور فٹنس کا راز افشاں کر دیا

لاہور( ) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنی سدا بہار جوانی اور فٹنس کا راز افشاں کر دیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کوئی میڈیسن اور مغربی نسکے استعمال نہیں کرتی ، قرآن میں جن چیزوں کا ذکر ہے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شفاء ہی شفاء ہے اور دوسری اہم ...

Read More »

شوبز صحافیوں کی نئی تنظیم ایسوسی ایشن آف کلچرل جرنلسٹ کے قیام پر فنکاروں کی مبارکباد

لاہور ( ) شوبز صحافیوں کی نئی تنظیم ایسوسی ایشن آف کلچرل جرنلسٹ کے قیام پر ملک بھر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف کلچرل جرنلسٹ کے قیام کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اداکار اسلم شیخ ، عمر شریف ، عارف لوہار ،احسن خان ، فیصل قریشی ...

Read More »

فلمسٹار ثناء ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے لاہور پہنچ گئیں

لاہور ( ) فلمسٹار ثناء نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء ڈرامہ ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے لاہور آئی ہیں ۔ ثناء چار روز تک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی اور 26جنوری کو واپس کراچی ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow