شہ سرخیاں

ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا دربار محکم الدین سیرانی کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بہاولپور( )موجودہ ملکی حالات اور ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا دربار محکم الدین سیرانی کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے دربار کے تمام حصوں کا خود جائزہ لیا اور ڈی ایس پی صدر کو متعلقہ محکمہ کے ساتھ ملکر دربار کی سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدائیت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری، فرض شناسی اور دلجمعی سے کریں کیونکہ آپکی اچھی ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے ہی یہاں پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دربار پر آنے والے ہر شخص کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنائیں ۔آر پی او نے محکمہ اوقاف کے آفیسران کو ہدائیت کی کہ دربار پر پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز اور خواتین کی چیکنگ کے لیے خواتین سکیورٹی گارڈزکا اہتمام کریں ۔قبل ازیں آر پی او نے دربار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے ایمپرس بریج ریلوے پل کا بھی دورہ کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow