شہ سرخیاں

دشمن نے پاک سر زمین کو لہو لہو کر کے اپنی شامت کو آواز دی ہے

رحیم یار خان ( ) ھادی عالم ویفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہا کہ دشمن نے پاک سر زمین کو لہو لہو کر کے اپنی شامت کو آواز دی ہے ۔ پاک فوج اور سکیورٹی ادروں کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے ۔ ملک دشمن قریب المرگ پھڑ پھڑاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ بزرگان دین اور معصوم عوام اور ملکی سلامتی اداروں پر حملوں سے قوم کمزور نہیں یکجا ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہون شریف ، لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن پاک کے کسی بھی حصہ میں گولی چلے ، بم پھٹے یا پھر کوئی ملک دشمن کسی بھی طریقہ پر وطن عزیز میں عدم استحکام کے لئے دہشت پھیلائے تو دل ڈوب ڈوب جاتا ہے اور اس کی تکلیف روح کی گہرائیوں میں محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک پاک کے دشمن نے ملک کے کونے کونے میں پاک سر زمین کے رکھوالوں اور معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلی ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار اور دل سوگوار تو ہے لیکن ہماری مسلح افواج و دیگر سکیورٹی اداروں نے جس طرح دشمن پر جوابی وار کیا ہے اس سے میں ناعاقبت اندیش دشمن کو قریب المرگ تڑپتا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ہر حملہ کے بعد قوم مزید یکجا اور منظم ہوئی ہے اور وہ پاک فوج اور ملکی سلامتی کے ادروں کے پیچھے کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر ملک دشمنوں کی آخری سانسیں ثابت ہوں گی اور انشااللہ پاکستان امن کا گہورا بن کر ترقی کی نت نئی منزلیں طے کرتا رہے دشمن ناکام تھا ہے اور ہمیشہ نامراد رہے گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow