شہ سرخیاں

ریجن بھر کے پولیس ملازمان کو بلاکر انکے جائز مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری

بہاولپور( )پولیس ملازمان کی ویلفئیرکے لیے ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کی جانب سے ریجن بھر کے پولیس ملازمان کو بلاکر انکے جائز مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ۔ویلفئیر کے لیے آئے پولیس ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض تندہی ایمانداری سے سرانجام دیں ،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرے میں لائیں اوران سے عوام کا لوٹا ہوا مال اصل حقداران کو لوٹائیں اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔اچھا کام کریں اچھے کام کی ہمیشہ تعریف کی جاتی ہے اور اچھا کام کسی بھی جگہ رہتے ہوئے کیا جا سکتا ہے اچھا کام کرنے والا نہ صرف محکمہ بلکہ عوام کی نظر میں بھی عزت پاتا ہے۔پیش ہونے والے آفیسران میں بہاولپور کے انسپکٹر رانا محمد قمرالزماں،اے ایس آئی عامر نذیر،بہاولنگر کے ایس آئی کوثر محمود،ایس آئی محمد جہاں گیر،رحیم یار خان کے ایس آئی محمد افتخار اور اے ایس آئی الطاف حسین شامل تھے۔آخر میں پیش ہونے والے پولیس آفیسران نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کو آر پی او نے فرداً فرداً سنا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow