شہ سرخیاں

پولیس کے ضلع بھر میں سرچ / کومبنگ آپریشنز جاری 100 سے زائد مقامات پر 900 افراد کی چیکنگ 152 گرفتار مقدمات درج

رحیم یار خان ( ) پولیس کے ضلع بھر میں سرچ / کومبنگ آپریشنز جاری 100 سے زائد مقامات پر 900 افراد کی چیکنگ 152 گرفتار مقدمات درج ۔ گرفتار افراد میں 100 سے زائد غیر قانونی و بغیر دستاویزات کے افغانی باشندے بھی شامل ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ذیشان اصغر کے حکم پر پولیس نے ماہ فروری کے دوران ضلع بھر میں 100 سے مقامات پر 45 سرچ آپریشن کر کے 900 افراد کے کوائف چیک کئے اس دوران پولیس نے بائیومیٹرک ڈیوائس سے بھی مشکوک افراد کا ایکارڈ چیک کیا اور اس دوران 100 سے زائد پاکستان میں غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات موجود افغانی باشندوں سمیت 152 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ گرفتار کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد افراد سے اسلحہ و منشیات بھی پکڑی گئیں ہیں جس پر ان کے جرم کے مطابق مقدمات درج کئے گئے ۔ سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور تادم تحریر ضلع کے مختلف علاقوں می پولیس سرچ آپریشن میں مصروف عمل ہے ۔ ان آپریشنز میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ او کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow