شہ سرخیاں

امن امان کی صورت حال کو یقینی اور قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھئی جائے گی

رحیم یار خان ( ) ڈی پی او ذیشان اصغر نے کہا ہے کہ قانون کی امن امان کی صورت حال کو یقینی اور قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھئی جائے گی ۔ ملکی استحکام کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد اور مروجہ قوانین کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران خالد مسعود بھٹی ، مہر ناصر ثاقب ، چوہدری مامون الرشید ، خانپور سے قائم مقام انسپکٹر چوہدری اصغر علی ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سید جمشید علی شاہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد اصغر سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال غیر معمولی ہے جس میں پولیس افسران کو عام حالات سے بڑھ کر کام کرنا ہے اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی مستعد رکھتے ہوئے امن امان کی صورت حال کو قائم رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی اور عمل داری کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے جو قوانین بنائے گئے ہیں اور جو مروجہ ہیں ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے افسران اپنی تمام ترصلاحتیں اور وسائل کو بروئے کار لائیں اور اس سلسلہ میں پوری قوت ، حوصلے اور دانشمندی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں تاکہ ہم اپنے حصے میں آنے والے کام و فرائض میں سرخرو رہیں۔اجلاس میں اس وقت ضلع میں امن امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضلع میں جاری سرچ و کومبنگ آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور ہر سرکل اور تھانہ کی کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی دریں اثناء اجلاس میں مستقبل میں موئثر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow