شہ سرخیاں

اپنی تو انائیان ملک وقوم کی ترقی کیلئے صرف کریں گئے

پاکپتن( ) پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور دہشت گردوں سے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا ، وطن دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، مزرات اولیائے کرام پر دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اولیائے کرام کے مزرات فیوض بر کات کے مراکز ہیں ان کی بے حرمتی کسی طور پربھی برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے سیکورٹی کانفرنس کے سلسلہ میں نمبر دران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی پی او کامر ان یوسف ملک مختلف علاقوں کے نمبر دران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈی پی او کامر ان یوسف ملک نے کہا کہ سیکورٹی کے نظام کو فول پر وف بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران کو ہد ایات جاری کر دی گئی ہیں کہ نمبر دران کو اہمیت دیں اور ان کی عزت کریں اور قانون کے مطابق ان کو ریلیف دیں۔نہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد آپریشن کے زریعے دہشت گردوں کے خاتمہ ہو گا ، قوم ردالفساد آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی تو انائیان ملک وقوم کی ترقی کیلئے صرف کریں گئے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow