شہ سرخیاں

قصور اور اس کے گردونواح میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

قصور( )قصور اور اس کے گردونواح میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق نظام پورہ کا رہائشی عبدالحمید موٹرسائیکل پر کھڈیاں کی جانب جارہاتھا کہ دیپال پور روڈ بہادر پورہ کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں عبدالحمید موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،کار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،لکھنیکی سٹی پتوکی کا رہائشی محنت کش محمد سلیم موٹرسائیکل پر بھٹے سے کام سے فارغ ہوکر واپس گھر جارہاتھا جب لکھنیکی موڑ کے قریب پہنچاتو نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اسی طرح اٹھیل پور میں ملزم وقاص وغیرہ نے لاٹھیوں کے وار کرکے محمد طفیل کو ہلاک اور اس کے بھائی محمد حسین کو شدید زخمی کر دیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow