شہ سرخیاں

پتوکی میں مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر مشتعل ایڈوکیٹ کی سول جج کی عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی

قصور(بیورورپورٹ)پتوکی میں مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر مشتعل ایڈوکیٹ کی سول جج کی عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی ،کمرہ عدالت میں توڑ پھوڑ ،جج کے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال،واقع پر احتجاج کرتے ہوئے دیگر ججزنے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،تفصیلات کے مطابق سول جج پتوکی مبشر اعوان کی عدالت میں پیش ہونے والے ایڈوکیٹ حیدر یوسف نے عدالت کی جانب سے اس کی مرضی کے خلاف فیصلہ دینے پر طیش میں آکر کمرہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اورجج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،واقع کی اطلاع ملنے پر دیگر جج صاحبان نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں میں کام بندکردیااور قلم چھوڑ ہڑتال کردی ،اور اعلیٰ عدلیہ سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow