شہ سرخیاں

قصور پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان گرفتار

قصور(بیورورپورٹ) قصور پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان گرفتار، پتنگیں اور ڈوربرآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی ضلع بھر میں پتنگ بازووں اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں زیر قیادت ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر میاں منیر احمد ،ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس اور ایس ایچ او صدر قصور محمد یونس ڈوگر پولیس نے شہر بھر اور گردونواح میں پتنگ بازوں اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 7ملزمان کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اورڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جس علاقہ میں پتنگ بازی ہوئی تو متعلقہ پولیس افسر ذمہ دار ہوگا جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ فوری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow