شہ سرخیاں

پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ،20خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

قصور(بیورورپورٹ)پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ،20خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اور ڈی پی اوقصور کی طرف سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ عادی مجرمان اور اشتہاریو ں کی گرفتاری کی مہم میں تیزی لائی جائے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور موبائل ٹریکنگ سے ان کی گرفتاریوں کو ممکن بنایا جائے اس سلسلہ میں گزشتہ ایک روز کے دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی ،چوری جیسی سنگین وارداتوں میں اے کیٹگری کے 6 جبکہ بی کیٹگری کے 14خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow