شہ سرخیاں

پسماندہ علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت سے کم نہیں

قصور(بیورورپورٹ)میڈیکل کا شعبہ خدمت انسانیت کا نام ہے ‘پسماندہ علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت سے کم نہیں ‘میں میڈیکل کے شعبے میں صرف اور غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آیا ہوں ۔ یہ بات ڈاکٹر فضل اقبال نے بھٹی انٹر نیشنل ہسپتال میں بحیثیت ڈاکٹر اپنی تعیناتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کرنا عبادت سے کم نہیں باالخصوص پسماندہ علاقوں میں بسنے والے غریب اورنادار لوگوں کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے ۔میرے اساتذہ اوروالدین نے ہمیشہ مجھے تلقین کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں سب انسان برابر ہیں اس لئے بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور آج میں اسی عظیم جذ بے کے تحت میڈیکل کے پروفیشن میں آیا ہوں ۔یاد رہے کہ ڈاکٹرفضل اقبال ٹریفک پولیس سٹی قصور کے سابق انچارج چوہدری محمد اقبال کے صاحبزادے ہیں اور انہوں نے ایم بی بی ایس کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کر کے بحیثیت ڈاکٹر اپنے کیئر ئیر کا آغاز کر دیا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow