شہ سرخیاں

خطرناک ڈکیت گینگ شبیر عرف شبیری گینگ کے چار ارکان گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ صدر قصور پولیس کی کاروائی ،موٹرسائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ شبیر عرف شبیری گینگ کے چار ارکان سرغنہ شبیر عرف شبیری،الطاف عرف طافو،محمد احمد اور سلیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تعداد میں اسلحہ ناجائز2 رائفل ،ایک پسٹل،ایک بندوق اورکثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس اور مال مسروقہ نقدی ایک لاکھ روپے،2موٹر سائیکل،6موبائل فون کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر عرف شبیری نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت ناکہ لگا کر شہر قصور اور اس سے ملحقہ دیہات کو جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کرکے راہگیروں سے موٹرسائیکل ،نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے شہر قصور اور اسکے گردونواح میں وارداتوں کا بازار گرم کررکھا تھا ۔ جس پر قصور پولیس کی شب وروز کی انتھک محنت سے شبیر عرف شبیری گینگ کے4ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow