شہ سرخیاں

عبدالستار ایدی پاکستان ، عالم اسلام اور عالم انسانیت کے مسیحا تھے

رحیم یار خان ( دیکھونیوز ) عبدالستار ایدی پاکستان ، عالم اسلام اور عالم انسانیت کے مسیحا تھے ۔ جاتے ہوئے اپنی آنکھیں تک عطیہ کر دینے والے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف انسانی فلاحی رحیم یار خان کے سماجی کارکنان و ایدی لورز محمد صدیق عرف جٹا ، عبدالستار کانجو ، محمد شفیع زرگر سیال ، شاہد محمود ، مختیار احمد مپو ، نذیر احمد ، صابر ہوٹل والا ، حاجی اکرم ، عبدالرشید ، مشتاق ماکھا ، نظام دین ، شہاب دین ، وسیم خان ، عبدالطیف ، عبدالوحید ، حمزہ ، تنویر ملک ، مختیار سنارا ، واصف ، قمر دین عرف اللہ خیر ، نیر سیال ، حسنین سیال اور حسن عباس مصالحے والا نے بستی نورے والی میں پاکستان ، عالم اسلام اور انسانیت کے لئے بے پناہ سماجی خدمات دینے والے عظیم عبدالستار ایدی کے 89 یوم پیدائش کی منعقدہ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹنے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدی کی سماجی خدمات کا اعادہ لفظوں میں ممکن نہیں وہ سب بھی ان کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے اپنے اپنے فورمز اور حثیت میں انسانی فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں ہمارا نیکی کے لئے اٹھنے والے ہر قدم کا صلہ جو اللہ کی ذات دے گی اس میں ایدی صاحب برابر کے حصہ دار ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ پوری زندگی عبدالستار ایدی کے مشن کو اپنے لئے مشعل راہ رکھتے ہوئے انسانی و سماجی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بلا رنگ و نسل ، بلا مسلک و مذہب صرف اور صرف انسانی ہمدردی کے تحت عبدالستار ایدی کے نقش قدم پر بلائی کے کام سر انجام دیتے رہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی سالمیت ، ترقی اور امن امان کے قیام کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور کارکنان میں کیک تقسیم کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow