شہ سرخیاں

بھائیوں کے زمین کا حصہ مانگنے پر بڑے بھائی کی شہ رگ کاٹ کر خود کشی کی کوشش

پاکپتن ( )بھائیوں کے زمین کا حصہ مانگنے پر بڑے بھائی کی شہ رگ کاٹ کر خود کشی کی کوشش ۔ بتایاگیاہے کہ گاؤں نیب وال کے رہائشی پچاس سالہ اعجاز ولد محمد امیر سے اس کی وراثتی حصہ میں آنیوالی جائیداد کا حصہ اس کے بھائی مانگتے تھے جس پر اعجاز نے طیش میں آکر اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی جس کو تشویش ناک حالت کے باعث ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اسے طبی امداد دینے کے بعد ریفر کردیا ہے ۔محمد اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کوئی اولاد نہ ہے جس کے باعث میرے بھائی میری جائیداد اپنے نام کروانے کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتے تھے جس کی وجہ سے میں نے یہ اقدام اٹھایا۔۔۔۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow