شہ سرخیاں

چھٹی مردم وخانہ شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے

بہاولپور( )ملک بھر کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور میں 5 مارچ سے شروع ہو جانے والی چھٹی مردم وخانہ شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے جبکہ حتمی مرحلہ بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گا،عوام 6ویں مردم و خانہ شماری کے موقع پر اپنے درُست کوائف کا اندارج کروائیں اور مردم و خانہ شماری کی ٹیمیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور ظفر محمود اعوان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں 6ویں مردم و خانہ شماری بارے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے افسران واہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور میں5سرکل اور36بلاکس میں مردم و خانہ شماری کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے 30سے زائد افسران،ذمہ داران اور اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام مردم و خانہ شماری کے موقع پر درُست تفصیلات اندارج کروائیں اور گھر گھر آنے والی ٹیمیوں سے مکمل تعاون کریں،6خانہ و مردم شماری کیلئے پاک فوج سمیت بہاولپور کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے تمام تر انتظامات کو حتمی شک دے دی ہے۔انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین سے کہا کہ مردم و خانہ شماری کے تمام امور نہایت ذمہ داری کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں۔مردم و خانہ شماری کے کاموں کے لیے متعین عملہ کی تربیت تقریبا ًمکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور آفس میں کنٹرول روم /ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow