شہ سرخیاں

پولیو کے خاتمہ کیلئے فنڈز فراہم کرنے والی سب سے بڑی ڈونرتنظیم ہے

رحیم یارخان ( ) : روٹری انٹرنیشنل دنیا سے پولیو کے خاتمہ کیلئے فنڈز فراہم کرنے والی سب سے بڑی ڈونرتنظیم ہے۔ محکمہ صحت،سماجی و فلاحی اداروں کی مربوط کوششوں سے سال2018میں پاکستان پولیو فری ہوسکتا ہے۔2014ء میں 306پولیو کیسزکے مقابلہ میں2016ء میں94 فیصدکمی کے ساتھ صرف 20بچوں اور رواں سال اب تک پنجاب میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ گزشتہ دو سالوں میں پولیو زدگان کی تعداد میں ریکارڈ کمی روٹری کلب ممبران اور پولیو ورکرز کا اہم کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارروٹری انٹرنیشنل کی انسداد پولیوپراجیکٹ پارٹنر اور گلوبل ٹیم کوآرڈینیٹر آسٹریلوی خاتون روٹرین سوزانے ری نے سیکرٹری احمد اویس عارف کی قیادت میں روٹری کلب کے وفد سے بھوربن میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پاکستان پولیو کمیٹی کے ممبر و اسسٹنٹ گورنرروٹری ممتاز بیگ نے بتایا کہ ضلع رحیم یارخان میں پولیو ٹیموں کوعوام ،علماء والدین اورہر طبقہ فکرکے لوگوں اور اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔پولیو اورینٹیشن اور پلاننگ ورکشاپ بھوربن دفد میں رحیم یاخان سے ممتازبیگ،نعمان عباسی،ضیغم علی احمد،عمیر عزیز، احمداویس و دیگرشامل تھے۔ روٹری کلب کی دعوت پر انسداد پولیوکیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں روٹرین سوزانے ری بہت جلدرحیم یارخان کا دورہ کریں گی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow