شہ سرخیاں

شریف شہریوں کی تھانوں میں عزت و تکریم کی جائے

قصور(بیورورپورٹ)ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعاؤں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں ۔شریف شہریوں کی تھانوں میں عزت و تکریم کی جائے اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے قانون شکن،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن قصور کی انسپکشن کے دوران پولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید،ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس اور و دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی پی اوقصور نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی وہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پریکسو کریں اور دوران تفتیش تھانہ میں آنیوالے سائلین ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا ہر پولیس افسر ایمانداری ،دیانتداری اور خوش اخلاقی کے دائرے میں رہتے ہوئے کارسرکار سرانجام دے۔کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow