شہ سرخیاں

کمالیہ اور گردو نواح کی خبریں

کمالیہ ( ) سیاسی و سماجی رہنما امداد حسین مغل نے کہا ہے کہ تعلیم سے تمام معاشرتی برائیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے تعلیمی میدان میں پرائیویٹ اداروں کی حالیہ کار کردگی قابل ستائش ہے ، افکارقائد اعظم پر عمل سے وطن عزیز ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا ہوگا۔ان خیالات کا انہوں نے منہاج القرآن گرائمر سکول کمالیہ کیمپس میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر معیاری تعلیمی اداروں کو حکومتی سطح پر سہولیات دی جائیں تو پنجاب میں حقیقی معنوں میں تعلیمی انقلاب برپا ہو سکتا ہے، سرکاری سکولز سسٹم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولز کا تعلیم کی بہتری میں ایک رول ماڈل ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن محمد سعید ہاشمی،پرنسپل ادارہ عارف شہزاد نے بھی خطاب کیااور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کےئے۔ اس موقع پر طالب علموں نے پاکستانی ثقافت، جذبہ حب الوطنی، ملی نغموں، ملکی حالات و دیگر اصلاحی و سبق آموز موضوعات پر ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( کمالیہ 25لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق عامر حسین نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست گزاری کہ تنویر احمد کا سائل کے ساتھ لین دین کا تعلق ہے سائل پراپرٹی کا کارو بار کرتا ہے اسی بنا پر سائل سے تنویر احمد نے 2500000پچیس لاکھ روپے لیے جسکے بدلے میں مجھے نیشنل بنک کمالیہ کا چیک دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے ڈس آنر ہو گیا ۔لہٰذا الزام علیہ نے سائل کو جعلی چیک دیکر ارتکاب جرم کیا ہے کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر تھانہ سٹی کمالیہ نے کاروائی کرتے ہوئے تنویر احمد کے خلاف دفعہ 489Fت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ) پیر سید شبیر احمد شاہ ؒ کے سالانہ عرس کی تین روز تقریبات آستانہ عالیہ دربار دھولر شریف کمالیہ23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوں گی۔ تین روز ہ تقریبات میں مفل نعت و ذکر اور محفل سماع کی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں ملک بھر سے علمائے کرام ، نعت خواں اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ) ڈی سی ٹوبہ معظم اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ۔ریکارڈ سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اختر خاں کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی مفت فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی بہتری کے اقدامات کے لےئے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں جس کے بعد ہسپتال میں صفائی مہم شروع کردی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالدبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow