شہ سرخیاں

پرماننٹ ٹرانزٹ پوائینٹ خانپوراڈہ پرانسداد پولیو مہم

رحیم یارخان ( ) : روٹری انٹرنیشنل اسسٹنٹ گورنر و پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے پرماننٹ ٹرانزٹ پوائینٹ خانپوراڈہ پرانسداد پولیو مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں ہیلتھ ورکرزکا کردار قابل تحسین ہے۔ 1988ء تک سالانہ لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ بچے پولیو سے معذور ہورہے تھے جبکہ رواں سال اب تک پوری دنیامیں صرف چار بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ بد قسمتی سے ان پولیو زدگان میں سے دو کا تعلق پاکستان اور دو کا افغانستان سے ہے۔ جب تک پولیو کا ایک بھی نیا مریض سامنے آتا رہا دنیا میں اس موذی مرض کے دوبارہ سے پھیلنے کاخطرہ موجود رہے گا۔ اس موقع پرکامنیٹ کے فرقان طاہرتتلہ نے کہا کہ دنیا سے 99فیصد سے زائد پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میں پولیو ویکسین پلوا کر وطن عزیز کو پولیوفری بنانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں روٹری کلب کی جانب سے چھتریاں ، کیپس ،شرٹس ، بیجز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب میں روٹیرین خواجہ ارشاد احمد، جان محمد وارثی، ضیغم علی احمد،فرقان طاہر تتلہ،محمدعتیق ، زین،طاہرمحمود، اللہ رکھا،اسد اسلم، ذولقرنین ، محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اور سکیورٹی پر موجود عملہ،ٹرانزٹ ٹیم و دیگر نے شرکت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow