شہ سرخیاں

تاتارستان کے صدر لاہور سے روانہ، وزیراعلیٰ شہبازشریف اور صوبائی وزراء نے ائیرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا

تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو لاہور کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔ صدر تاتارستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بے مثال میزبانی اور پیار دے کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ دورہ لاہور کے دوران بے پناہ پذیرائی اور خلوص ملا۔ لاہور میں گزارا گیا وقت میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں اور یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب اور لاہور کے عوام سے جو پیار اور خلوص ملا ہے، اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جس طرح صوبے کو ترقی دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور بلاشبہ شہبازشریف کا ترقیاتی وژن لائق تحسین ہے اور میں شہبازشریف کی غیرمعمولی انتظامی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی لاہور آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور آپ کے دورے سے پنجاب اور جمہوریہ تاتارستان کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تاتارستان کے صدر کو ان کے دورہ لاہور کی یادگاری تصاویر کا البم دیا جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، مجتبیٰ شجاع الرحمن، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری اور پنجاب کے اعلیٰ حکام بھی معزز مہمان کو رخصت کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow