شہ سرخیاں

عمران خان جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے اصولوں کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے کبھی بھی سمجھوتہ کر سکتے ہیں‘ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عمران خان جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے اصولوں کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے کبھی بھی سمجھوتہ کر سکتے ہیں،ہماری جماعت کو عام لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اورہم آئندہ انتخابات میں بہترین متبادل کے طور پر خود کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مسائل گھمبیر ہیں، پارٹی کے منشور پر عملدرآمد کرنا ہو تو لوگ بھی ایسے چاہیے ہوتے ہیں جو اس منشور سے ٹکرانہیں مطابقت رکھتے ہوں ۔لیکن مختلف پارٹیوں سے آنے والوں کی اکثریت ماضی کے آئینے میں اچھے کردار یا اچھی کارکردگی کی حامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں ان کا تاثر اچھا تھا جس بنیاد پر میں پارٹی میں شامل ہوالیکن قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوا ہے کہ وہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کبھی بھی کمپرومائز کر سکتے ہیں اور اصولوں کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں۔ایک اور انٹر ویو میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی حالت زار بدلنے کیلئے مٹھی بھر اشرافیہ کیخلاف مضبوط اتحاد قائم کرنا ہوگا ،حکمرانوں اور اشرافیہ کے آپس میں انتہائی مضبوط رشے ہیں جبکہ ایک سازش کے تحت عوام میں تقسیم پیدا کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے بھر پور طریقے سے کام جاری ہے ۔ میرا واضح پیغام ہے کہ جب تک پسے ہوئے طبقات آپس میں مضبوط اتحاد قائم نہیں کریں گے مٹھی بھر اشرافیہ ان پر حکومت کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کو تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات ہی میسر نہیں لیکن حکمران طبقے کی طرف سے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کی آوازیں لگائی جارہی ہیں ۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کو ان کے حقوق کا شعور دینا ہے اور اسے مشن کے طور پر سر انجام دے رہے ہیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow