شہ سرخیاں

تھانہ کو ٹسمابہ پولیس نے جعل ساز اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے نقدی اور الکوحل بھری چھ سو بوتلیں برآمد کر لیں

رحیم یار خان ( ) تھانہ کو ٹسمابہ پولیس نے جعل ساز اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے نقدی اور الکوحل بھری چھ سو بوتلیں برآمد کر لیں ۔ سرکل پولیس آفیسر صدر خالد مسعود بھٹی نے ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ ملک منظور احمد درگھ اور سب انسپکٹر ملک محمد سلیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں صدر سرکل پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرے پیکار ہے اور سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اسی سلسلہ کی کڑی ہے کہ تھانہ کوٹسمابہ پولیس کے ایس ایچ او ملک منظور احمد درگھ اور سب انسپکٹر ملک محمد سلیم اور ان کی ٹیم نے سادہ لوح عوام کو جعل سازی سے کرنسی بنانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم شفقت شاہ کو 55 ہزار روپے کی جعلی کرنسی اور جعل سازی کے لئے استعمال ہونے والے آلات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ملزم حفیظ جو کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر الکوحل کی کپیاں سپلائی کرنے کے لئے بدنام تھا کو بھی چھ کپی شراب سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow