شہ سرخیاں

دی ہاؤس آف نالج سکول میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

خانیوال( )سدھار سوشل ویلفئیر سوسائٹی خانیوال اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خانیوال کے تعاون سے دی ہاؤس آف نالج سکول میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خانیوال اور اور سدھار سوشل ویلفئیر کے عہدیداران و اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے یوم پاکستا ن کا پس منظر بیان کیا اور پاکستان کو موجودہ درپیش مسائل کے حل پر اپنی اپنی تجاویز دیں اور یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جنرل رسیکرٹری محمد زبیر پراچہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان ہمار ے بزرگوں نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور ہمیں اس کی بقاء و ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ سدھار سوشل ویلفئیر سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر لوقس نے کہا ہمیں پاکستان کی حفاظت تمام مذاہب سے بالا تر ہو کر کرنی چاہیے اور بغیر رنگ و نسل اور مذہب کے ہمیں پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمارے بزرگوں نے اللہ کی اس نعمت کی حفاظت و سلامتی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہمیں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر پاکستان کی خدمت و حفاظت کرنی چاہیے۔ تقریب میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) افضل لہری، چوہدری مبشر، سٹی صدر چوہدری شہزاد ،شہباز بھٹی، ملک زبیر، راؤ مدثر، میاں محمد ثاقب، اسد مسعود، محمد عباس کمبوہ، اشعر بھٹی ، مبشر سیال نے شرکت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow