شہ سرخیاں

محمد شہباز شریف 28مارچ کو لودھراں میں اَربوں روپے کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

لودھراں( )ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 28مارچ کو لودھراں میں اَربوں روپے کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور لودھراں بائی پاس کے قریب ماڈل ویو سوسائٹی کے سبزہ زار میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب 93کلو میٹر طویل لودھراں خانیوال روڈ 9584.643ملین روپے کے منصوبے کی توسیع اور جلالپور موڑ کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر 500.00ملین روپے تخمینہ کے فلائی اوو ر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

لودھراں( )ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد کی اہلیہ نے کہاہے کہ صنعت زارمیں مکمل خواتین دوست ماحول پیدا کیا جائے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں صنعت زار میں ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی چیئر پرسن کی حیثیت سے کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ڈی اوسوشل ویلفیئر ملک محمد افضل، رحیم طلب ڈیٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، مسز نورین بیوٹیشن، مہناز اور ایڈوائزری کمیٹی کی خواتین ممبران نے شرکت کی۔ بیگم ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صنعت زار کے تمام تربیتی کورسز میں کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ صنعت زار کے جم میں ایل ای ڈی کی تنصیب کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب توانائی دینے والی خوارک کے چارٹ بھی آویزاں کیئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت زار کے بیوٹی پارلر میں معیاری کام کویقینی بنایا جائے اور لائبریری کیلئے تمام خواتین کے مطالعے کی کتب بھی فراہم کیں جائیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow