شہ سرخیاں

معاشی ، اقتصادی ، ٹیکنالوجی ترقی کے لیے عام آدمی کی شمولیت لازم و ملزوم ہے

جہلم( ) معاشی ، اقتصادی ، ٹیکنالوجی ترقی کے لیے عام آدمی کی شمولیت لازم و ملزوم ہے ،زاہد اختر چوہدری ، اغیار کی سازشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد کے ہتھیار سے موثر طور پر کیا جاسکتا ہے ، عوام کرپشن کے عملی خاتمے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، حکمرانوں کو پانامہ کیس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ، ووٹ کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے اور رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مینارٹیزا لائنز جہلم کے عہدیداران میں نو ٹیفکیشن تقسیم کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں ضلع صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر نے کہا آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن پاک کے قرض کو ہم سب کو مل کر چکانا ہے ،ہم نے چیئر مین تحریک انصاف کی سوچ کو گراس روٹ تک پہنچانا ہے ، آ پ کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے جدوجہد ہمارا نصب العین ہے ، اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے ، ہمارا عزم وطن عزیز کو چوروں لٹیروں سے بچانا ہے ۔ ہم کام کرنے کے لیے نکلے ہیں اور آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن جدو جہد کرنا میرا فرض عین ہے ۔ اس تقریب کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر زاہد اختر چوہدری رہنماؤں میجر آصف ، چوہدری ظہیر اور دیگر مسٹر زبیر پطرس ضلع صدر پی ٹی آئی مینارٹیز الائنز جہلم نے تحصیل کے عہدیداران میں نو ٹیفکیشن تقسیم کیے گئے اور یوم پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ) عبد الغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ۔پسٹل 30بور معہ2روند،1کلو 290گرام چرس،20لیٹر شراب،3عدد خنجر برآمد،14افراد گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے محمد غفار ایس آئی نے ضمیر احمد ولد قربان حسین قوم آرائیں سکنہ پنڈراجوال سے 05لیٹر شراب اور آصف علی ولد نذیر احمد قوم کشمیر ی سکنہ آڑہ سے220گرام چرس ، افتخار افضل اے ایس آئی نے صفدر علی ولد فضل کریم قوم آرائیں سکنہ پنڈراجوال سے 05لیٹر شراب ،عمران امجد اے آئی نے محمد فاروق ولد عبدالحمید قوم آرائیں سکنہ پنڈرجوال سے140گرام چرس تھانہ سٹی کے سرفراز احمد ایس آئی نے نعمان یامین ولدمحمد یامین سکنہ باغ محلہ جہلم سے 05لیٹر شراب اور ایک عدد خنجر، زاہدرضا اے ایس آ ئی نے محمد رافع ولد سراج احمد ، بلال احمد ولد عبدالرؤف قوم شیخ سکنائے باغ محلہ جہلم سے ایک ایک خنجر تھانہ دینہ کے محمد سجاد اے ایس آئی نے نے محسن ولد شاہد محمود قوم راجپوت سکنہ ٹھیکریاں سے پسٹل 30بور معہ2 روند تھانہ جلالپور شریف کے عمر حیات اے ایس �آئی نے وقاص احمد ولد مختار احمد سکنہ پننوال سے 120گرام چر س ،منظور حسین اے ایس آئی نے امجد حسین ولد ریاض حسین سکنہ محلہ نجف آباد پننوال سے 400گرام چر س تھانہ پنڈ دادنخان کے امتیاز حسین ایس آئی نے وسیم حیدر ولد محمد اسلم سکنہ دھریالہ جالپ سے 05لیٹر شراب ،حسن رضا اے ایس آ ئی نے قاسم مسیح ولد اعظم مسیح سکنہ نزد امام بارگاہ محلہ ہاشم شاہ والا میانوالی حال کھیوڑہ سے 430گرام چر س بر آمد کرکے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے لوئر کلاس کورس کے لیے پندرہ پولیس ملازمین کی سلیکشن اوراچھی کارکرگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس ملازمین میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہاہر پولیس آفسر کو قانون شکن عناصر کے خلاف اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی محنت او ر شوق سے کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ہر پولیس کانسٹیبل محکمہ کی بنیادی اکائی ہے لہذا تما م پولیس افسران انفرادی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے جرائم کا قلع قمع کریں تاہم اگر کوئی پولیس آفیسر محکمانہ یا نجی مسائل سے دوچار ہے تو وہ اس بابت میرے پیش ہو کر گوش گزار کرے اس کے مسائل کا ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow