شہ سرخیاں

چوروں کا ٹولہ سندھ میں گٹرکے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا، مسلم لیگ (ن)

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چور ہے جب کہ شرجیل میمن اور آصف زرداری لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ ہیں اور یہ چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹر کے ڈھکن بھی بیچ کرکھا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اورکرپشن نہیں چھپا سکتے، کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، چوہدری نثار کی سچائی، دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شرجیل میمن جتنا چاہے شور مچالیں چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو کرپشن کا جواب دینا ہوگا، وفاقی وزیرداخلہ گزشتہ دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں جب کہ شرجیل میمن اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کے لئے شورکیوں مچارہے ہیں، وہ قوم کو جواب دیں چوری اورکرپشن کیوں کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار پر پاکستانی قوم نے اعتماد کرکے انہیں وزیر داخلہ بنایا، چوہدری نثار وہ نام ہے جو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں، شور مچانے والے عوام کی لوٹی دولت کا جواب دیں اور یہ دولت واپس کریں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow