شہ سرخیاں

جہلم

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی شاندار یوتھ ریلی اور کامیاب یوتھ کنونشن کے انعقاد پر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے ہر دلعزیز صدر چوہدری زاہد اختر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ زبردست ریلی اور کنونشن کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ فیصل اور ایم پی اے محترمہ نوابزادی راحیلہ مہدی کی شب و روز کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اقرار شاہ نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کے پرجوش تعاون،پاکستان تحریک انصاف سے سچی لگن، اور بھرپور محنت کی بدولت پاکستان تحریک انصاف دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے نوجوانوں کی ہمت و جزبہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ان کی ذہنی و جسمانی صلاحتیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اقرار شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں نوجوانوں کی شمولیت بڑی تقویت کا باعث ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب نوجوانوں کے جذبہ جنوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابیاں سمیٹے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصافضلع جہلم کی ضلعی یوتھ ونگ،تحصیل اور سٹی باڈیز کی تکمیل پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ فیصل کا بڑا کارنامہ ہے۔ اس کی بدولت نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر منظم و متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے تمام ونگز کے بھر پور اور مخلصانہ تعاون کی بدولت اس وقت پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی سب سے منظم اور متحرک پارٹی بن چکی ہے۔ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) نیت دل کا فعل ہے ۔بندہ جو بھی عمل کر رہا ہو اُس کے اجر کا دارومدار دل کے ارادے پر ہوگاکہ وہ یہ عمل اپنی بڑائی یا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیت انتہائی دل کی گہرائی میں ہوتی ہے اس کی اصلاح نیک اعما ل کرنے سے ہوتی ہے اور ہر عمل کا نقد بدلہ ملتا ہے جیسے ترجمہ:۔ (عبادات برائی اور بے حیائی کے کاموں سے روک دیتی ہے ) دل کی گہرائی میں اُٹھنے والے خیالوں کو اہل اللہ کی صحبت درست کرتی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو ظاہری اعمال کے ساتھ ساتھ قلوب کو منور کرتے ہیں اور اُن کی نگاہ سے دل وہ سوچتا ہے جو نبی کریم ﷺ نے بتایا اور اُن کے صحابہ کرام نے کر کے دکھایا ۔نبی کریم ﷺ کے سامنے جب کوئی نیکی کرتا تو اس کا دل نور سے بھر جاتا اسی طرح کسی مومن کی نگاہ آپ ﷺ پر پڑتی تو وہ صحابیت کے اعلی درجے پر فائزہو جاتا۔آج ہم لاکھ عبادات بھی کریں تو ہم اُن کی خاکِ پا کو بھی نہیں پہنچ سکتے کیونکہ یہ وہ صحبت ہے جو اُن خوش نصیب نفوس کو ملی آج اُن برکات کو حاصل کرنے کے لیے مجاہدہ کرنا پڑے گا اور کسی ولی کامل کی صحبت اختیار کرنی ہو گی تو وہی نور ہمارے سینوں میں در آئے گاجس سے ہر عمل میں وہ خشوع و خضوع ہوگا جو مقصود ہے ۔سورہ انفال کی آخری آیات کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے کہا کہ جو دل میں خیر سوچے گا اللہ کریم اُس کے ساتھ بھی بھلائی کریں گے اور اُسے معاف فرما دیں گے ہم نہیں جانتے کہ وہ کتنا بڑا بخشنے والا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دل کے ارادہ کو نیک رکھیں اور اپنے دل کی حفاظت کریں ۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) دینہ منگلا روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار میٹرک کا طالب علم جاں بحق ، اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ،ہرآنکھ اشکبار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک ساہی کے رہائشی محمد یاسین کا جواں سالہ بیٹا محمد عمر یاسین کسی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ راستہ میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے جاٹکرایا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتا ل ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جاں بحق ہونے والے نوجوان نے میٹرک کا حال ہی میں امتحان دیاتھا ،تقریباً 17سالہ نوجوان کی موت کی خبر سن کر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) چیئر مین بلدیہ دینہ کے وعدے وفاہونے لگے ، برف خانہ روڈ نیا محلہ دینہ کا درینہ مسئلہ حل ، پختہ گلی اور نکاسی آب کا سلسلہ حل ہوگیا ، اہل محلہ کی طرف سے شاندار شکریے کی تقریب کاا نعقاد، چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق اور جنرل سیکرٹری کونسلرز تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال ، چیئر مین بلدیہ دینہ کی بے لو ث خدمات سے متاثر ہو کر سابقہ کونسلر اور پی ٹی آئی دینہ کے رہنما راجہ مظہر اقبال نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق کے اعزاز میں شکریے کی ایک پر وقار تقریب برف خانہ روڈ نیا محلہ دینہ میں منعقد کی گئی ۔ مہر محمد فیاض ایم پی اے ، چیئر مین بلدیہ میاں محمد عاشق کی بے لوث عوامی خدمت اور علاقے بھر میں ترقیاکاموں سے متاثر ہو کر سابق کونسلر و رہنما پی ٹی آئی راجہ مظہر اقبال اور اور ا سد خاور نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر چیئر میں بلدیہ میں محمد عاشق دینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے دروازے 24گھنٹے عوامی خدمت کے لیے کھلے ہیں۔ میرا مشن ہے کہ میں عوام کی بے لوث خدمت کروں، میں اور میری پوری ٹیم کونسلرز حضرات شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ عوام مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ میں پی اے مہر محمد فیاض کا شکریہ کر تا ہوں جن کی کوششوں سے علاقے بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے گئے ہیں ، سیاست کوعبادت سمجھتا ہوں۔ کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مجھے بلا خوف و خطر مل کر مسئلہ بتایں انشاء اللہ فی الفورحل کروں گا۔ سیاست ہمیشہ خدمت کے جذبے سے کی جاتی ہے۔ اس موقع پر مظہر اقبال سابقہ کونسلر ،مرزااسد خاور ، مرزا عدنان بیگ، حاجی سعید احمد نے بھی خطاب کیا۔ شاندار تقریب میں احسان جنجوعہ کونسلر، راجہ ساجد نواز کونسلر ، مرزا عدنان بیگ راجہ ریحان ظہور کیانی ، حاجی سعید احمد، حاجی محمد رفیق، حاجی عبدالحق، منور شاہ ، قربان حسین سمیت اہلیان محلہ نے شرکت کی اور میاں محمد عاشق چیئر مین بلدیہ دینہ اور مہر محمد فیاض ایم پی اے مسلم لیگ(ن) سمیت ملک پاکستان لیے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) گرین لیف سکول کی ننھی طلبہ سیدہ ما ھا کا اعزاز، نرسری کلاس میں 90فیصد سے اوپر نمبر لے کر سب کو حیران کر دیا اور کلاس میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں سیدحسین کے نجی سکول گرین لیف سکول میں گزشتہ روز سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نرسری کلاس کی ننھی طالبہ ماھا سید ولد حسین رضا90فیصد سے زائد نمبر لے کر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر پرنسپل سید عامر الحسن شاہ بھی موجود تھے اور نمایاں پوزیشن ہو لڈرز کو انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے طلبہ و طالبات ہمراہ والدین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) ای ڈی اوایجوکشن آفس جہلم میں رشوت کے ناگ منڈلانے لگے ، کرپشن عام اور تعلیمی سرگرمیاں بھی نوٹوں کی نذرہونے لگیں، ہر نا جائز کام نوٹوں کے عوض جائز بنانے کا عمل بھی جاری ، افسران ہر کام کی فیس وصول کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں دفتروں کے چکر لگوانے کے سلسلے بھی عام ہیں ، یہاں تک کہ تمام پرائمری سکولوں کو بھی ’این جی او ‘کے حوالے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن آفس جہلم میں رشوت خوری کا بازار گرم ، ہر کام میں نوٹوں کی فرمائش عام ہے ۔ سارا عملہ کرپشن کی گنگا میں ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے ۔ رٹ آف گورنمنٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جانے لگیں ۔ تعلیمی سرگرمیاں بھی رشوت کی نذر ہو نے لگیں۔ نا اہل اساتذہ کو پیسے لے کر من مرضی کی جگہوں پر تعینات کر کے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کا رواج عام ہو گیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے عوام کو کنگال کرنے کا ٹھیکہ ای ڈی او فس جہلم کو سونپ دیا ہے ۔ پروائیوٹ اداروں سے بھی رقم وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سارے عملے کی انکوائری کروائی جائے اور کرپشن کنگز کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت چوہدری سعید کے صاحبزادے محسن سعید گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین ،کرنل ساجد نذیر ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک صابر حسین ،چوہدری تعلیم اختر ،جنرل کونسلر چوہدری فدا حسین ،معروف شخصیت چوہدری محمد افضل ،معروف صحافی رضوان سیٹھی ،چوہدری ذوالفقار ،حاجی قدیر حسین اور علاقہ بھر کی سیاسی ،کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر لوگوں نے چوہدری محسن سعید کی شادی خانہ بادی پر مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) دینہ میں زہریلے کتے کے کاٹنے سے ایک شخص شدیدزخمی ،فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچا یا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ رتیال کا رہائشی طاہرمحمود کسی کام کے سلسلہ میں دینہ نور محلہ آیا ہواتھاکہ گلی میں سے گزرتے ہوئے آوارہ زہریلے کتے نے کاٹ لیا جس سے طاہر محمود شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا ۔یاد رہے دینہ میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے مگر انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow