شہ سرخیاں

رائل لاء آف ایجوکیشنل کمپلیکس میں کشمیر ڈے منایا گیا

کمالیہ (نامہ نگار)چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رائل لاء آف ایجوکیشنل کمپلیکس میں کشمیر ڈے منایا گیا۔ کشمیر ڈے سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام درحقیقت تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور حق خود ارادیت کی جد و جہد میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں نے ہر دور میں آزادی کی شمع روشن رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اور کسی بھی در و میں کسی کی غلامی کو قبول نہیں کیا۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔ کشمیری بھی بھارتی تسلط سے نکل کر پاکستان سے الحاق چا ہتے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ جس پر عالمی برادری کو فوراََ توجہ دینی چا ہئیے۔ سوسائٹی کے کنوینر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ بھارت اپنے ظلم و جبر سے طاقت کے نشے میں اس مسٗلے کو ہمیشہ کے لئے دبانا چاہتا ہے۔ لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ اس لئے کشمیر کی آزادی قرارداد مذمت سے نہیں بلکہ ہندوستا ن کی مرمت سے ہو گی۔ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدو جہد کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے۔ کم ہے۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کا مشن جاری رہے گا۔ا ور جب تک کشمیری آزادی حاصل نہیں کر لیتے ہم کسی بھی صورت میں آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow