شہ سرخیاں

میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

جہلم ( ) ا میدوارن بھرتی کنسٹیبلان SPUکی قد، چھاتی کی پیمائش اوردوڑکا مرحلہ زیر نگرانی محمد وصال فخر سلطان راجہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج راولپنڈی خوش اصلوبی سے سرانجام پایاگیا۔جس میں عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،(کیپٹن ریٹائرڈ)محمد ہارون جوئیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچکوال بطور ممبر شریک ہوئے ۔107امیدواران کی قد و چھاتی کی پیمائش کی گئی جن میں سے 65امیدواران دوڑ کے لئے اہل قرار پائے ۔دوڑ کے مرحلہ میں36 امیدواران NTSٹیسٹ کے لئے کامیاب قرار پائے ۔NTSٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہورکی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ بھرتی کنسٹیبلان انتہائی شفاف اور میرٹ پر کی جائے تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( )میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ،چیئر مین میاں محمد بخش ٹرسٹ کی بے لوث خدمات پر عوام علاقہ کیطرف سے زبر دست خراج تحسین ۔تفصیلات کیمطابق تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ دھنیالہ میں قائم ہونے والا میاں محمد بخش ٹرسٹ دور حا ضر میں بہترین سہولیات رکھتے ہوئے عوامی خدمات کرنے والا واحد ادارہ ہے جو غریب لاچار مستحق عوام علاقہ کو اپنی سروس مہیا کر رہا ہے ادارہ ہذا کے بانی چیئر مین میاں محمد بخش ٹرسٹ چوہدری مشتاق حسین برگٹ کی کاوشوں سے ادارہ دن بدن پروان چڑھ رہا ہے، زو نیہ اکرم ڈونر نے اپنا سونے کا کنگن اور کان کی بالیاں میاں محمد بخش ہو عطیہ دے کر سال 2016کی بہترین ڈونر کے اعزاز حاصل کر لیا یاد رہے کہ ادارہ میاں محمد بخش ٹرسٹ عوام کے دکھ درد دور کرنے میں اپنا رول ادا کر رہا ہے ادارہ ہذا کی تمام تر انتظامیہ بے لوث خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) راجہ اویس خالد ایم پی اے کی چوہدری فصیح اللہ کی دینہ رہائش گاہ پر آمد ضلعی سیاست پر تبادلہ خیال ،آئندہ الیکشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو ،چوہدری فصیح اللہ کیطرف سے مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ ،ایم پی اے کیطرف سے نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری فصیح اللہ کی پارٹی کے لئے خدمات پر خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجہ اویس خالد ایم پی اے 24سوہاوہ و پا رلیمانی سیکر ٹری برائے زکوٰۃ و عشر کی دینہ مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما چوہدری فصیح اللہ کی رہائش گاہ پر آمد اس موقعہ پر ایم پی اے نے چوہدری فصیح اللہ نوجوان مسلم لیگی رہنما کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثا ثہ ہوتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں چوہدری فصیح اللہ جیسے نوجوان بے لوث خدمت کا جذبے سے سر شار عوامی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر چوہدری فصیح اللہ نے ایم پی اے راجہ خالد اویس کو پی پی 24میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018سے قبل تمام تر وعدے وفا کیئے جائیں تاکہ عوامی عدالت میں الیکشن کے دوران فخر سے جا سکیں اس موقعہ پر راجہ محمد اویس خالد نے تر جیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرنے کا عہد کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( )پاکستان میں صحافیوں کے لئے قائم ہونے والے آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کا نام تبدیل ،نیا نام آل پاکستان انٹر نیشنل جرنلسٹس الائنس رکھ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انٹر نیشنل جرنلسٹس الائنس کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے دینہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر کی صحافتی تنظیموں ،پریس کلبز اور تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے انہوں نے اپنے چار سینئر صحافیوں امجد بوبی ،یاسر سلیم آکاش اور عباس ملک کی مشاورت سے 19جنوری 2017ء کو آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کی بنیاد رکھی ۔الائنس کی ملک بھر اور بیرون ممالک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شہرت کے پیش نظر اس میں چند مفاد پرست عناصر شامل ہو گئے اور انہوں نے گروپ بندی شروع کر دی جس پر الائنس کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا اور متفقہ طور پر الائنس کا نام تبدیل کر کے آل پاکستان انٹر نیشنل جر نلسٹس الائنس رکھ دیا گیا ہے ۔آج سے نیا نام ہی قابل قبول ہو گا جبکہ سابقہ نام سے ہمارے کسی عہدیدار کا بھی کوئی تعلق نہیں ہو گا۔سید حفیظ سبزواری نے مزید کہا کہ آل پاکستان انٹر نیشنل جرنلسٹس الائنس پاکستان سمیت پوری دنیا میں صحافیوں کی فلاح و بہود اور انکے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار اد ا کرے گا ۔ہمارے سابقہ تمام عہدیدار برقرار رہیں گے اس سلسلہ میں پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow