شہ سرخیاں

نرخ نامے آویزاں نا کرنے پر سات کریانہ فروشوں اور سبزی فروشوں کو 31ہزار روپے سے زائد کے جرمانے

خانیوال( )ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے خانیوال شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے ناجائز منافع خوری اور نرخ نامے آویزاں نا کرنے پر سات کریانہ فروشوں اور سبزی فروشوں کو 31ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کردئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر محسن کریانہ سٹور جنت روڈ ‘اشرف سبزی فروش پرانی سبزی منڈی ‘عظیم سبزی فروش قلی بازار اور بسم اللہ کریانہ سٹور قلی بازار سمیت دیگر دکانوں پر اچانک پہنچے تو وہاں پر صارفین سے اشیاء خوردونوش پر اوور چارجنگ کی جارہی تھی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی بلا تعطل جاری رہیگی ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مختلف سرکاری سکولو ں میں اضافی کلاس رومزکے تعمیراتی کام کا بھی اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر اینٹوں کے معیار کو چیک کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow