شہ سرخیاں

نجاب کے نامور کھلاڑیوں نے میچ کو دلچسپ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی

جہلم( )عبد الغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،واجد حسین ASIتھانہ سوہاوہ نے ملزم مدثر رزاق سے پسٹل 30بور معہ 4ضرب روند، ملزم محمد منیر ولد سائیں سجاول سکنہ محلہ مدینہ سوہاوہ سے 20لیٹر شراب،مناظر حسین ASIتھانہ صدر محمد ذبیر ولد محمد بشیر سکنہ ٹاہلیانوالہ سے 10لیٹر شراب، محمدشعیب ASIچوکی کینٹ ملزم محمد خلیل ولدمحمد رفیق سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خنجر ،زاہد محمود ASIتھانہ سٹی محمد جواد ولد محمد پرویز سکنہ مشین محلہ نمبر 1سے خنجر ،عبدالرحمن SI/HIUپنڈدادنخان نے ملزم محمد رزاق ولد صفدر سکنہ کلس بیلہ سے رپیٹر 12بور معہ 5روند، شکیل آفتاب ASIتھانہ دینہ نے سلطان اقبال ولد خالد سکنہ نواب پورہ دینہ سے چار لیٹر شراب ،محبوب حسین SIچوکی سٹی دینہ نے وقاص مسیح ولد ریا ض مسیح سکنہ کرسیچن کالونی جہلم سے 30بور پسٹل معہ 2روند ،محمد سجا د ASiچوکی سٹی دینہ نے ملزم معظم علی ولد عبدالرشید سکنہ نئی آبادی نکودر سے پانچ لیٹر شراب ،غلام مجتبیٰ ASIنے ملزم سہیل شہزاد ولد محمدعبدالرزاق سکنہ ٹھیکریاں پانچ لیٹر شراب ،اور ملزم راجہ بلاول ولد تبارک حسین سکنہ کشمیر کالونی جہلم پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ) میاں مظہر حیات کو پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر جہلم مقرر ہونے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میاں مظہر حیات انسان دوست پر خلوص دیانتدار شخصیت ہیں ،عوام علاقہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عوام علاقہ میں اس خبر سے خوشی کی لہر پھیل گئی، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر جہلم تعیناتی پر عوام نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ یاد رہے کہ میاں مظہر حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں بھی خدمات انجام دیں یہاں پر آنے والے مریضوں نے ان کے حسن اخلاق کا ذکر کیا ۔ ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بڑے کاموں کے لیے اچھے اور دیانتدار لوگوں کو معاشرے کی خدمت کے لیے چنتا ہے ۔مریضوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظامیہ کی مشکور ہیں جنھوں نے میاں مظہر حیات جیسے پر خلوص ذمہ دار آفیسر کو تعینات کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( )آٹھواں سالانہ سید طاہر الحسن شاہ مرحوم کی یاد میں شوٹنگ والی بال شو میچ سید حسین کے مقامی گراؤنڈ میں ہوا، پنجاب کے نامور کھلاڑیوں نے میچ کو دلچسپ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک شیرازی نے میدان مار لیا، تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں آٹھواں سالانہ طاہر شاہ شوٹنگ والی بال شو میچ ہوا ۔ پاک شیرازی کلب دینہ اور قاضی کلب واہ کینٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں شائقین میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ کے مہمان خصوصی وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ ، چوہدری شعیب آف مونن ، وائس چیئر مین بلدیہ میاں عرفان ، صدر ملی پریس کلب دینہ احسان حمد جنجوعہ ، ہمراہ میڈیا کی ٹیم ، چوہدری تنویر احمد کو نسلر دینہ ، چوہدری امتیاز احمد ساغر ، چوہدری حامد ، چوہدری عاشق آف کو ہالی ، میاں خاور خورشید چوہدری فیاض آف گگھڑ اور دیگر موجود تھے ۔ میچ انتظامیہ میں سید گلزار حسین شاہ ،اسرار الحسن شاہ ، سید الحسن شاہ ، سید وقار الحسن شاہ اور باقی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میزبانی کی ۔ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک شیرازی نے میدان مار لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ آخر میں جتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے گئے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی انعام دیا گیااور میزبان انتظامیہ نے تمام شرکاء اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow