شہ سرخیاں

ناقص میٹریل سے تیار ہونے والی اشیاء اور گندگی کے باعث2 لاکھ 25ہزار روپے کے جرمانے

جہلم( ):اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور محکمہ صحت ان ایکشن ،دینہ شہر کی معروف بیکریوں پر ناقص میٹریل سے تیار ہونے والی اشیاء اور گندگی کے باعث2 لاکھ 25ہزار روپے کے جرمانے اور متعدد کو وارننگ ، شہر میں آپ کی بیکریوں کا ایک نام ہے لیکن آپ کا صفائی کے حوالے سے یہ حال ہے شہریوں کو جراثیم زدہ مال بنا کر کھلا رہے ہیں اے سی دینہ کا سخت برہمی کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنردینہ عمبر گیلانی ہمراہ ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اویس خٹک ،فوڈ انسپکٹر فیصل سہیل ہمراہ ٹیم نے دینہ شہر کی مختلف مقامات پر بیکریوں اور کارخانوں پر چھاپے مارے اور صفائی کے حوالے سے سخت بر ہمی کا اظہار کیا بیکریوں کے کارخانوں کی چیکنگ کے دوران صفائی کے حوالے سے برا حال تھا ہر طرف گندگی کے ڈھیر دیکھنے میں آئے کارخانوں میں مکھیوں کے انبار لگے ہوئے تھے زنگ آلود برتن ہر طرف موجود تھے شہرکی مشہور اور بڑی بیکریوں کے حالات دیکھ کر اے سی عمبر گیلانی نے کہا کہ آپ کی بیکریوں کا ایک نام ہے لیکن آپ کا صفائی کے حوالے سے یہ حال ہے شہریوں کو جراثیم زدہ مال بنا کر کھلا رہے ہیں اے سی عمبر گیلانی نے موقع پر متعدد بیکریوں کو 2 لاکھ 25ہزار روپے کے جرمانے کیئے اور بیکری مالکان کو وارننگ جاری کی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ایکسپائری ڈیٹ کی اشیاء کو بھی چیک کیااور سختی سے ہد ایت جاری کی کہ اگر آئندہ اوور ڈیٹ اشیاء موجود ہوئیں تو بیکری کو سیل کر دیا جائے گا بیکریوں میں کام کرنے والے ملازمین میڈیکل سر ٹیفکیٹ کے بغیر کام نہیں کر سکتے اگر کوئی ملازم بنا میڈیکل سر ٹیفکیٹ پاتا گیاتو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ): پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس گراؤنڈز ، جدید جمنازیم ہال اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں ، کئی منصوبہ جات تکمیل کو پہنچ رہے ہیں سپورٹس میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے جہلم میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے منعقد کیے گئے اجلاس کے موقع پرکیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر احمر نائیک، ایم پی اے چوہدری لال حسین ، راولپنڈی کے ڈویڑنل سپورٹس افسر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسرجہلم وحید احمد اور تحصیل سپورٹس افسران بھی شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر نے جہلم میں موجود گراؤنڈز پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ حنیف عباسی نے یقین دہانی کروائی کے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر مسائل کو جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔ اجلاس کے بعد چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے جہلم سپورٹس کمپلیکس، سید ضمیر جعفری سٹیڈیم ، شیشہ گراؤنڈ اور چک اکّا کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی بہتر سہولیات کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے سپورٹس گراؤنڈز، جدید جمنازیم ہال اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( )وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے تحت 5سے 9سال تک عمر کے ہر بچے کا سکول میں داخلہ یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ، ممبران اسمبلی اور ایجوکیشن افسران کومشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، ضلع میں نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کی تعیناتیوں سے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنراقبال حسین خان،ایم این اے نوابزادہ خادم حسین ، ایم پی ایز چوہدری لال حسین ، مہر محمد فیاض نے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنگ شرکت بھی کی ، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن انور فاروق بھی موجود تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں ہزاروں طلبہ کے داخلوں کا ہدف ہے جس کیلئے ایجوکیشن ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے اور انرولمنٹ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بتایا کہ سکول جانے کی عمر کے ہر بچے کے داخلے کیلئے بھرپور مہم جاری ہے اس مقصد کیلئے ہیڈ ٹیچرز اور دیگر اساتذہ اپنا نہایت اہم رول ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم اس عزم کا اظہار ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور حکومت یہ حق اس تک پہنچا کر رہے گی۔ انہوں نے صوبے میں ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ، دانش سکولوں کے قیام ، ہونہار طلبہ کے مطالعاتی دوروں اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کے تحت داخلوں کیلئے انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے میٹنگ میں موجود ننھے طلبہ کی رجسٹریشن کی اوران میں مفت بیگز تقسیم کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( )گندا پانی ،زنگ آلود برف تیار کرنے والے باکس سے شہر میں برف کی سپلائی ہیپا ٹائٹس جیسی موذی بیماریاں جنم لینے لگی ۔برف فروش عوام میں موت بانٹنے لگے ،محکمہ صحت کے اعلی حکام خواب غفلت میں سرشار،ڈی سی جہلم محمد اقبال خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گرمی کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں برف کی ڈیمانڈ شروع لیکن دینہ شہر میں قائم برف کے کارخانوں میں عرصہ دراز سے برف بنانے والے باکس کو تبدیل نہیں کیا گیا اور ان کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔زنگ آلود برف تیار کرنے والے باکس میں برف تیار ی کے بعد برف زنگ آلود ہو جاتی ہے جو کہ انسانی جان لیوا بیماری ہیپاٹائٹس کے ساتھ ساتھ گلے اور پیٹ کی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے ۔برف کی صورتحال یہ ہے کہ اس پر زنگ کے واضع نشان دیکھے جا سکتے ہیں ۔اس وقت برف بنانے والے کارخانوں کے مالکان انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں محکمہ صحت کے اعلی حکام نے چپ سادھ رکھی ہے جس کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہو سکی ۔اگر شہر میں اسی طرح زنگ آلود برف کی سپلائی جاری رہی تو شہر میں جان لیوا بیماری ہیپاٹئٹس کو مرض پھیل جائیگی ۔عوام الناس نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔برف کے کارخانوں میں استعمال ہونے والے پانی کو باقاعدہ لیبارٹریوں کے ذریعے چیک کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ برف تیار کرنے والے باکس کو تبدیل کروایا جائے یہ انسانی زندگیوں کو بچانے کو سوال ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( )دینہ کے نواحی علاقے شہر سے کٹنے لگے سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کھوکھا نناٹائن روڈ عرصہ دراز سے تعمیر ہونے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ،علاقے کے متعدد گاؤں بجلی کے پرانے اور نئے بجلی کے لوڈ سے پریشان ۔آئے روز بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے لگے ،گرمی کی آمد آمد کے ساتھ بجلی اپنا کام دکھانے لگی ،سڑک ٹوٹ پھوٹ اور بجلی کے نظام کو فوالفور درست کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے متعد د دیہات جن میں کھوکھا ،ننٹائن ،کھوجکھی ،گگڑکلاں ،گگڑخورد کو جی ٹی روڈ سے ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسلم لیگ ق کے دور میں یہ روڈ مرزا اسلم بیگ کے احکامات پر سڑک بطور تحفہ بنائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اس روڈ پر کسی نے توج نہیں دی۔الیکشن سے قبل عوامی نمائندے عوام کے پاس آکر جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن الیکشن کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں ۔سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی بھی ان علاقوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ان دیہاتوں کی آبادی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بجلی کا وہی پرانا نظام موجود ہے ۔آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ لوڈ میں اآفہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹرانفارمر جل رہے ہیں اور عوام گھنٹوں گھنٹون بجلی سے محروم رہتے ہیں ۔آبادی کو شہر سے ملانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور بارشوں میں روڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے نمائندے اپنے وعدوں کے باوجود اس سٹرک پر توجہ دینے سے قاصر نظر آتے ہیں ۔عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ فولفور دینہ شہر کو ملانے والی سڑک کو پختہ کیا جائے اور بجلی کے نظام کو بھی مذید موثر بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( )مظلوم ،غریب اور شریف شہریوں کی امداد کرنا ، انھیں انصاف دلانا،بد معاشوں اورسود خوروں کا محاسبہ کرنا پولیس کا اولین فرض ہے یہ بات سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ جہلم عبدالغفار قیصرانی نے صحافی امجد محمود سیٹھی اور افتخار احمدمغل سے ملاقات کے دوران کی انہوں نے مزیدکہا کہ صحافیوں کے ساتھ نا انصافی یا زیادتی نہیں ہو گی ،اگر ایسا کوئی کیس سامنے آیا تو پورا انصاف کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ غریب اور شریف شہریوں کے ساتھ انصاف کرنا اور ان کی داد رسی کرنا پولیس کا فرض ہے سودخوروں کو کبھی معاف نہیں کیاجائے گا ان کاگھیرا تنگ کیا جائے گا ،بدمعاشوں ،ٹاؤٹوں ،جرائم پیشہ افراد کا تھانہ میں آنا بند کر دیا گیا ہے جسکے بارے میں تمام تھانوں کو ایس ا یچ او صاحبان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو کسی تھانہ سے انصاف نہیں ملتا تو وہ میرے نوٹس میں ڈائریکٹ لایا جائے اس کوانصاف دلانا میرا اولین فرض ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ دینہ میں بہت جلد کھلی کچہری لگائی جائے گی جس میں علاقہ کے لوگوں کی پولیس کے متعلقہ شکایات سنی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ):ممتاز روحانی پیشوا حضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت کاعقیدہ پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقید ہ ہے ، اس میں دو رائے نہیں ہیں ،ہر مسلمان یہ یقین رکھتا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ اللہ تعالی کے آخری رسول ہیں ، جو شخص آپ کے بعد دعوی نبوت کر ے اور جو کوئی ایسے شخص کو نبی مانے وہ کافر ہے ،ہر مسلمان حضور اکرم ﷺ کی ذات پاک کو آخری نبی تسلیم کرتا ہے ،تحفظ ختم نبوت کے لیے اہل بیت اطہار و صحابہ اکرام نے بے مثال قربانیاں دیں ، پاکستان کی پارلیمنٹ میں علامہ شاہ احمد نورانی ؒ اور دیگر علما ء نے قرداد ختم نبوت منظور کروائی آج ختم نبوت کا عقیدہ آئین پاکستان کا حصہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہرام پو ر کی جامعہ مسجد میں میلاد مصطفی ﷺ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ آج بھی وطن عزیز مسائل کا شکار ہے اس افراتفری اور انتشار نکلنے کے لیے ہمیں اسلام کی نورانی تعلیمات پر عمل کر نا ہو گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow