شہ سرخیاں

ہم شہر کو خو بصورت بنانے کے لیے تمام ارکان کو ساتھ لے کرچلیں گے

وہاڑی( ) وہاڑی ( )میو نسپل کمیٹی وہاڑی کا اجلاس وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر کی صدارت میں منعقد ہوا چیئرمین شیخ محمد حسین سلیم نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر کو خو بصورت بنانے کے لیے تمام ارکان کو ساتھ لے کرچلیں گے اور شہر میں ریکارڈ ترقیا تی کام کروائیں گے تمام کونسلرز میرے بھائی ہیں بلا تفریق ساتھ لے کر چلوں گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت جاری ہے شہریوں کو صاف ستھری تفریح کے لیے جلد فلاور شور کاانعقاد کیا جا ئے گا اجلاس میں چیف آفیسر راؤ نعیم خالد سمیت تحصیل افسران اور کونسلرز شیخ جاوید کالا ،عمار اعجا ز، حکیم سعید ، صادق کا شی ، عما نو ائیل ساون ، محمد رضوان رحمانی ، عظیم پڑھیار، ایم مجید بھلر، عزائمہ امتیاز ، سکینہ بی بی ، مسزِ شیخ عمران ما نی ، جا م طاہرحسین سٹھار ، محمد زبیر جھارا ، شاہد نیا ز ، ندیم شیرانی ، طارق گرامی ، سجاد انور گجر ، شو کت جو ئیہ ، محمد حنیف سندھی ، ساجدہ اعجا ز سمیت دیگرکونسلر ز نے شر کت کی ، اجلا س میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں فنا نس کمیٹی کے کنو نیئر حکیم محمد سعید، ریگو لیشن کمیٹی کے کنو نیئر مجید بھلر ، انفر سٹرکچر کمیٹی کے کنو نیئر جا م طا ہر حسین سٹھار، سروسز کمیٹی کے کنو نیئر محمدصادق کا شی ، پلا ننگ کمیٹی کے کنو نیئر محمد زبیر جھا را ، پرچیز کمیٹی کے کنو نیئر ظفر اقبال قریشی ہو نگے جبکہ ہر کمیٹی میں 6ممبران شامل ہو نگے کونسلرز شیخ جاوید کالا ،عمار اعجاز و دیگرنے کہاکہ اپوزیشن ارکان خوامخواہ واویلا نہ کریں حالانکہ ان کے بھی کام ہو رہے ہیں اجلا س میں اپو ز یشن کے شا ہد نیا ز ، ندیم شیروانی وغیرہ نے نشاندہی کی کہ شہر کے علاقہ 9-11ڈبلیوبی میں مختلف پارکوں کی حالت خستہ ہو چکی ہے اور خواتین کا واحد پارک بھی ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہے لہٰذا انکی حالت زار درست کروائی جا ئے جس پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے تحصیل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ دیں، جا م طاہر حسین سٹھار نے کہا کہ ایجنڈا کے مطابق بات کی جا ئے کچھ ارکان ایجنڈا سے ہٹ جا تے ہیں اسٹریٹ لا ئٹس کے حوالہ سے 6اپریل کو ٹینڈر ہو رہے ہیں محمد صادق کا شی ، حکیم سعید احمد ودیگر نے کہا کہ ہم منتخب ہو کراپنے اپنے علا قو ں کے مسائل حل کرانے کے لیے کو شا ں ہیں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اجلاس میں خواتین کونسلر عزائمہ امتیاز ، سکینہ بی بی اور مسزِ شیخ عمران ما نی ودیگر نے دستکاری سکولوں کے قیام پر زور دیا تاکہ مستحق نادار بچیوں کو ہنر مند بنا یا جا سکے اپو ز یشن ارکان نے گزشتہ اجلاس میں با ئی لا ئز اور تشکیل کی گئی کمیٹیوں کو مسترد کردیا اور شاہد نیا ز کی قرار ادا پر ہا ؤس میں لیڈ ی کونسلرز عز ائمہ امیتاز کی خو شدامن کی وفات پر فا تحہ خوانی کی گئی اجلاس میں مجید بھلر ، عما نوائیل ساون ، عظیم پڑھیار، محمد حنیف سندھی ودیگر نے بھی خطاب کیا#

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow