شہ سرخیاں

اس سال 3لاکھ 88ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا

وہاڑی( ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت اس سال 3لاکھ 88ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا اور تعلیم سب کے لیے کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا ہم سب کی مذہبی ذمہ داری بھی ہے فرض ہے یہ بات انہوں نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلہ مہم کے سلسلہ میں اپنے کمیٹی روم میں چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی اور ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ کے ہمراہ بچوں کے داخلہ فارم پر کر کے انہیں یونیفارم، کتابیں اور سکول بیگ تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، ڈی ای او سکنڈری ایجوکیشن محمد جاوید باجوہ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد معروف، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری اسرارالحق لنگاہ ، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری عاصم حسین، خواتین ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے علاوہ بچوں کے والدین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ فروغ تعلیم کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ہر بچے کو تعلیم جیسے حق دلانے کے لیے میدان عمل میں ہیں ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے اور بامقصد تعلیم جہالت کے خاتمہ کے ساتھ معاشرتی ناہمواریوں کے انسداد میں بھی مدد دیتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی، ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ ،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے اپنے ہاتھوں سے نرسری کلاس کے بچوں کے داخلہ فارم پر کر کے انہیں یونیفارم ، کتابیں اور سکول بیگ مفت تقسیم کئے قبل ازیں انہوں نے بچوں اور ان کے والدین اور محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی سی کے کمیٹی روم میں لاہور میں منعقدہ داخلہ مہم کی مرکزی تقریب سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خطاب سنا اس اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے وزیر اعلی پنجاب کے جذبہ فروغ تعلیم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ سے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے#

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow