شہ سرخیاں

جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ یہاں کے باسیوں کا حق ہے

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ یہاں کے باسیوں کا حق ہے صر ف ایک سیکرٹری کافی نہیں ملکی سیاست میں آئندہ ایک دو ہفتے انتہائی اہم ہیں پانامہ لیکس کیس کے فیصلہ کے بعد سیاست پر چھائے باد ل چھٹ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ وہاڑی کے دوران تحریک بقاء اسلام پاکستان وہاڑی کے ضلعی صدر حاجی ذوالفقار مغل کی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران وجنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی طاہر شریف گوجر، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد ادریس، چیئرمین حاجی جاوید اقبال، سرپرست اعلیٰ شیخ محمد سلیم، نائب صدر حاجی خالد جاوید، چوہدری محمد شفیق، سیکرٹری انفارمیشن محسن رضا سعیدی، محمد عامر مغل،محمد لطیف ،صدر مصطفائی تحریک وسابق نائب ناظم محمد عارف وڑائچ، نجمن طلباء اسلام کے رہنماء ہمایوں گوجر، مجاہد حسین،غضنفر بھٹی،رانا ثقلین، نوید شہزاد،خضر پشیہ،عمر چوہدری اور وقار انور بھی موجود تھے حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزاء سمجھ سے بالا تر اور حیرت انگیز تھی نہ کوئی گواہ نہ کوئی ثبوت پھر بھی سزا دے دی گئی میں رب کائنات کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لایا ہوں کہ مجھے باعزت بری کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ عدالت میں میری طرف سے کوئی صفائی کا گواہ پیش نہیں ہوا اور نہ ہی میرے خلاف کوئی گواہ پیش ہوا یہاں تک کہ تفتیشی بھی کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا فاضل جج نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ اگر کوئی گواہ یا شہادت نہیں تھی تو ایف آئی اے نے عدالت کا قیمتی ٹائم کیوں ضائع کیا انہوں نے کہا کہ جیل میں انہیں حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تاہم جیل انتظامیہ کی طرف سے عزت و احترام دینے پر وہ ان کے مشکور ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ وہ کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے کیونکہ الیکشن کا پتہ نہیں کب ہوجائیں الیکشن جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں اس لئے پارٹی نہیں بناؤ ں گا رہائی کے فوری بعد آصف علی زرداری ملنے آئے ان کا بڑا پن ہے پیپلز پارٹی میں تھا ہوں اور اسی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا پانامہ لیکس کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے عدلیہ کو بھی فیصلہ سنانے میں جلدی کرنی چاہئے فیصلہ میں زیادہ تاخیر کرنا کسی کے بھی فائدہ میں نہیں مزید تاخیر ہوگی تو عدلیہ پر بھی انگلیاں اٹھیں گی ان کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں اور نہ ہی حکومت اور پیپلز پارٹی میں کوئی مفاہمت ہونے جارہی ہے شرجیل میمن کا معاملہ الگ تھا اس نے ضمانت کروا رکھی تھی صرف ثبوت دئے تھے انہیں ضمانت نہیں دی گئی وہ بری ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور سیاست دانوں کی نظریں پانامہ لیکس کے فیصلہ پر ہیں اگر فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف آیاتو تو مسلم لیگ کی ساکھ مجروح ہوگی اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دے گی انہوں نے ایک اور سوال میں کہا کہ آئندہ ایک دو ہفتے ملکی سیاست کے لئے انتہائی اہم ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے ہیں انہیں وہ نشان عبرت بنائیں گے تاکہ آئندکوئی بھی کسی پر جھوٹا الزام لگا کر اس کی خاندانی شہرت کا نقصان نہ پہنچا سکے اعظم سواتی کے خلا ف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جس میں آئیندہ پیشی یکم اپریل ہے وہ اس کیس میں آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صر ف ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری دینا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کیونکہ پنجاب کو ملکی سیاست میں اہم پوزیشن حاصل ہے جس کا فائدہ (ن) لیگ اٹھاتی ہے اگر جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنا دیا جائے تو کسی کا کیا نقصان ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک بقاء اسلام کا مقصد ملک کی سب سے بڑی قوت نوجوانوں کو راہ راست پر لاکر انہیں محب وطن بنانا ہے حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ ان کی رہائی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے لیکن وہ بھی اب عزت دار گھرانوں کے افراد کو نشانہ بنا کر ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگا نے والوں کو آخری حد تک لے کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ کہا جاتا حج میں کرپشن والوں پر گل پاشی کی جا رہی ہے وہ یاد رکھیں اللہ نے انہیں سرخرو کیا ہے اور وہ بری ہوئے ہیں گل پاشی تو انہی پر ہو گی جو حق پر ہیں #

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow