شہ سرخیاں

جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لیے صحافی برادری پولیس کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری طاہر شریف گجر، عامر علی زین، چوہدری شاہد ، ڈاکٹر محمد عرفان، محمد ندیم لک، سلمان کمبوہ، حاجی ظفر اللہ چوہدری، سلیم کمبوہ، محمد ہمایوں، سمیع اللہ، ملک ذوالفقار، رانا مر سلین، محمد امین، راشد جوئیہ و دیگر صحافیوں کے علاوہ ڈی ایس پی مظہر وٹو بھی مو جود تھے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ وہاڑی میں فالکن فورس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے اس سے نا صرف سٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہو گی بلکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنا ئی جا ئے گی تھانوں میں سائلین کے لیے بنائے جانے والے فرنٹ ڈیسک کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ہر سائل کو انصاف فراہم کرنا میرا فرض ہے پولیس افسران عوام کے ساتھ رویہ درست رکھیں تاکہ پولیس کا امیج مزید بہتر ہو انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور پولیس مل کر عوام کی خدمت کر یں تو عبادت سے کم نہیں وہاڑ ی میں ہر شعبہ کے لوگ اچھے ہیں یہ وجہ ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے جن تھانوں کی حدود میں جرائم بڑھ رہے ہیں وہاں کے ایس ایچ اوز ڈیوٹی کی طرف دھیان دیں ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow