شہ سرخیاں

پچھلے چالیس سا ل میں لودھراں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیاگیا

لودھراں ( ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل نوازشریف نے لودھراں کے لئے اڑھائی ارب کا اعلان کیا ابھی تک لودھراں کو اڑھائی روپے بھی نہیں دیے گئے ۔میں نے بہت کوشش کی کہ اڑھائی ارب روپے کا فنڈ لودھراں کو ملے ہر فورم پر آواز اٹھائی مگر ن لیگ نے یہ کہہ کر رقم دینے سے صاف انکار کردیا کہ وہ ایک سیاسی وعدہ تھا۔ اب میرے خوف سے 9 سال کے بعد شہبازشریف کو لودھراں یاد آگیا ۔شہباز شریف نے یہاں آکر پچیس ارب روپے کا اعلان کیا ۔میری خواہش ہے کہ لودھراں کو پچیس ارب روپے سے بھی زائد رقم ملے اور یہ لودھراں کے عوام کا حق ہے مگر شہبازشریف کی طرف سے بھی جھوٹا اعلا ن کیاگیا ہے ۔ لودھراں میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ لودھراں کے عوام کو سلام پیش کرتاہوں کہ انہوں نے شہباز شریف کے جلسہ کو مسترد کردیا۔ شریف برادران ہمیشہ کاغذی وعدے کرتے ہیں ۔ پچھلے چالیس سا ل میں لودھراں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ لودھراں پر حکمرانی کرنے والوں نے لودھراں کو اندھیروں میں رکھا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑوں روپے کی لاگت سے بنادیاگیا مگر یہاں سہولیات ناپید ہیں اور غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔مریضوں کو بہاولپور ریفر کردیاجاتاہے۔نہ لودھراں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ ہی دیگر سہولیات مگر میں نے جو وعدہ کیاتھا اپنے وعدے کے مطابق لودھراں میں بچوں اور بچیوں کے لئے اعلی معیارکا کالج بنوا رہاہوں انشاء اللہ لودھراں کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر عدالت میں کیس دائر کررکھاہے ۔شہبازشریف اس لئے میرا نام نہیں لیتے ۔پہلے وہ عدالت میں آکر مجھ پر لگائے گئے جھوٹے اور من گھڑت الزمات کا جواب دیں ۔ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور شفاف کاروبار کیا ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا سیاست دان ہوں۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پانامہ کیس کے ڈر سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے ملک بھر میں دورے شروع کردیے ہیں جہاں جاتے ہیں کاغذی اعلانات کرتے ہیں۔یہ جھوٹ بولتے ہیں ۔انہوں نے عوام سے وعدہ کیاتھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے آج ملک میں چودہ چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی ۔ بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالناہوگا۔ملکی ترقی کے لئے اداروں کا مظبوط ہونا بہت ضروری ہے ادارے مظبوط ہوں گے تو کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا۔بلدیاتی نطام کو مظبوط کر نا ہوگا ۔ن لیگ کے بلدیاتی نظام میں عوام سے طاقت واپس لے لی گئی ہے جو کہ افسوس ناک بات ہے۔ جب تک گراس روٹ لیول پر عوام اپنے فیصلے خود نہیں کریں گے ملک ترقی کرکے گا نہ ہی عوام خوشحال ہوں گے ۔جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم قبول کریں گے۔ انشاء اللہ عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ آئے گا ۔ نوازشریف کو کلین چٹ نہیں ملے گی ۔جہانگیر خان ترین نے نیشنل پر یس کلب لودھراں کے چیئر مین عمران علی اعوان اور نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد اعظم اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ بعد ازں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے وکررز اور سپورٹرز سے ملاقات بھی کی ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow