شہ سرخیاں

جو صحافی مظلوم عوام کی خدمت کرتے ہیں وہ قلمی جہاد کرتے ہیں

لودہراں(بیورورپورٹ)صحافت مقدس پیشہ ہے جو صحافی مظلوم عوام کی خدمت کرتے ہیں وہ قلمی جہاد کرتے ہیں نیشنل پریس کلب لودہراں کے عہدے داران قلمی جہاد کر رہے ہیں چئیرمین نیشنل پریس کلب لودہراں عمران علی اعوان اور صدر ڈاکٹر محمد اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں یہ بات صحافی سید باقر رضوی نے سماجی شخصیت پروفیسر محمد شاہد کی طرف سے نیشنل پریس کلب لودہراں کے چئیرمین عمران علی اعوان،صدر ڈاکٹر محمد اعظم اور دیگر نو منتخب عہدے داران نیشنل پریس کلب کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے نو منتخب عہدے داران کو مبارک باد پیش کی۔چئیرمین نیشنل پریس کلب لودہراں عمران علی اعوان نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ مظلوم عوام کی خدمت کی جائے اور ہم دن رات مظلوم عوام کی خدمت کے لیئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلبلودہراں میں جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور ہر سال الیکشن ہوتے ہیں آج تک ہم نے سیلیکشن نہیں کی انہوں نے عہدے داران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محنت ایمانداری سے کام کریں اور کسی بھی شخص کی پگڑی نہ اچھالیں۔عوامی راج پارٹی کے سینیر رہنماء نفیس مراد میؤ نے کہا کہ عمران علی اعوان لودہراں ضلع کا سرمایہ ہیں اور ڈاکٹر محمد اعظم سمیت دیگر عہدے داران عوامی مسائل کو صحیح طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض رانا انوار احمد خان نے سر انجام دیئے۔دیگر مقررین غلام مرتضی پریہار،مرزا خالد محمود،ڈاکٹر محمد اظہر نوید،ڈاکٹر محمد عباس سومرو،ملک محبوب احمد کھوکھر چئیرمین نیشنل ہومیو پیتھک کونسل،حاجی اللہ ڈتہ،شوکت آکاش نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب لودہراں کے عہدے داران عوامی خدمت کے لیئے کوشاں ہیں حکومت نیشنل پریس کلب کو فنڈ دے۔اس تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow