شہ سرخیاں

واٹرکولربنداور خستہ حالی کا شکار

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد تحصیل ہیڈکوٹرہسپتال میں واٹرکولر ناکارہ مریض خوار،گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میں مریضوں کے وارڈکے نزدیک نصب واٹرکولربنداور خستہ حالی کا شکارمریضوں اورانکے ساتھ آئے ہوئے لواحقین گیٹ ہسپتال کے باہر والے دروازے کے ساتھ لگے واٹرکولر سے پینے کے لئے پانی لانے پر مجبورہیں،ہسپتال میں لگا واٹر فلیٹریشن بھی صحیح کام نہیں کر رہا اور جو تھوڑا بہت پانی پینے کے لئے دستیاب ہے وہاں کوئی گلاس تک نہیں مریض ٹوٹی کو منہ لگا کر پانی پینے پر مجبور ہے سروے کے دوران آئے ہوئے مریض ،عبد الغفار۔نصر ت بی بی،پروین اختر،بابا نور دین،عباس وغیرہنے کہا کہ وارڈ کے ساتھ نصب واٹر کولر کو فوری طور پر چالو کیا جائے ہم دو تین روز سے ادھر مگر سہولیات کا فقدان ہے پینے کا پانی میسر نہیں زیادہ تر ادویات باہر سے لانا پڑتی ہیں جب صحافیوں کی ٹیم نے ساری صورتحال ایم ایس ڈاکٹرمحمد سرور کے علم میں لانے اور ان کا موقف جاننے کے لئے کوشش کی تو انہوں نے ملنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا میں مصروف ہوں اگر کوئی کام ہے تو صرف ایک آدمی آجائے ورنہ میرے پاس ٹائم نہیں ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی گڈ گورنس کی اسپتال میں دھجیاں اڑئی جا رہی ہیں جہاں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے وہاں مر یض اور لواحقین کیسے گزرا کر یں گے ایم ایس کی ساری توجہ صرف اور صرف صفائی ستھرائی میں ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ میں کوئی آفسر اسپتال کادورہ کرے تو ایم ایس کی بلے بلے ہو اسپتال میں نہ دوائی ہے نہ پورے ڈاکٹر ز ہیں مر یض ڈاکٹروں کے دروازے کے باہر کھڑے باری نہ آنے کی وجہ سے مایوس لوٹ جاتے ہیں ایک ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ز کی عدم دستیابی ایم ایس کا نا روا رویہ ہے کوئی اسپتال میں آیا نہیں کوئی تبادلے کروا گیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow