شہ سرخیاں

شریف خاندان اپنے شاہی اخراجات پورے کرنے کیلئے آئے روز عوام پر مہنگائی کا طوفان گرادیتے ہیں

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ،ضلعی صدر پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا کہ شریف خاندان اپنے شاہی اخراجات پورے کرنے کیلئے آئے روز عوام پر مہنگائی کا طوفان گرادیتے ہیں ، پہلے چکن اور اب دالوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیاہے ، یہ کہاں کی جمہوریت ہے جہاں پر عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں ،یہ جمہوریت نہیں حکمرانوں کی بادشاہت ہے جہاں پر وہ اپنے خاندانی وزراء کے ہمراہ عیش و عشر ت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دورا ن کیا۔ اس موقع پر میاں مظہر فرید وٹو، دیوان عظمت چشتی، میاں فاروق احمد مانیکا، خان علی عمران رتھ سمیت تحریک انصاف عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے ، نومنتخب عہدیداران الیکشن کی تیاری کریں ، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، دھونس اور دھاندلی کے زور پر جیتنے والے کاغذی شیروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی ،تحریک انصاف ملک میں انصاف کا بول بالا کرے گی۔۔۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow