شہ سرخیاں

فیملی پلاننگ ویک بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائیگا۔

فیملی پلاننگ ویک منانے سے خاندانی منصوبہ بندی کا شعور اجا گر ہو گا۔مدثر عباس ہاشمی ۔
لودھراں ( ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر لودھراں مدثر عباس ہاشمی نے کہا ہے کہ فیملی پلاننگ ویک بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائیگا۔ فیملی پلاننگ ویک منانے سے خاندانی منصوبہ بندی اور ماں بچے کی صحت کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ بات انہوں نے فیملی پلاننگ ویک کے سلسلے میں ہونے والی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ۔ فیملی پلاننگ جو کہ 03اپریل سے 08 اپریل تک پورے ضلع میں منایا جائیگا۔ اس ویک کا باقاعدہ آغاز واک سے کیا گیا۔ یہ واک ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس سے شروع ہوئی اور مین خانیوال (بائی پاس ) روڈ سے ہو کر کہروڑ پکا چوک اور پھر واپس ڈسٹرکٹ آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ جس میں محکمہ بہبود آبادی، محکمہ صحت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور سٹیمر ز اٹھا رکھے تھے جس میں ماں بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی اور بہتر خاندان کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ فیملی پلاننگ ویک کے سلسلے میں تحصیل دنیا پور اور تحصیل کہروڑ پکا میں بھی واک کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل دنیا پور میں واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طارق سکھیرا اور انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر تومانہ نے کی جبکہ کہروڑ پکا میں واک کی قیادت تحصیل آفیسر مہر آفتاب احمد اور انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر عافیہ رحمن نے کی ۔ فیملی پلاننگ ویک کی سرگرمیاں پورا ہفتہ جاری رہیں گی جس میں صحت مند بچوں کے مقابلے ، شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے ، سیمینار ز، فلم شوز ، آگاہی سیشن اور تقریر ی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow