شہ سرخیاں

میں قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کروں گا نفیس مراد

لودہراں(بیورورپورٹ)عوامی راج پارٹی کے سینیر رہنماء نفیس مراد میؤ نے کہا ہے کہ میں قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کروں گا جہاں بھی سرکاری رقبہ پر قبضہ ہوا میں آواز بلند کروں گا۔یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قبضہ مافیا نے سرکاری رقبہ کے ساتھ ساتھ غریبوں اور شریفوں کے قبضہ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور انتظامیہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہے انہوں نے کہا کہ جب انسان کو انصاف نہ ملے تو وہ خود کشی پر مجبور ہو جاتا ہے ۔جو ٹاؤٹ اور دو نمبر لوگ ہیں وہ سرکاری اور پرائیویٹ رقبہ پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ۔انتظامیہ بلا تفریق فوری ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ میری اپنی زاتی زمین پر قابض ٹولہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔نفیس مراد میو نے ڈی سی لودہراں اور ڈی پی او لودہراں سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں بھی سرکاری رقبہ پر قابض ٹولہ قابض ہے اس سے رقبہ واگزار کروایا جائے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow