شہ سرخیاں

جہلم کی خبریں

جہلم ( ) سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں عنصر محمودکی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی، علاقہ بھر سے معروف سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات سمیت عوام نے شرکت کی مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دُعائیں، مرحوم کی زندگی کے بارے میں خطابات بھی کیے گئے، ان کی زندگی میں روشنی ڈالی گئی، مرحوم کی وفات پر محفل پاک میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی، تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی، رسم قل میں پیر فخرنذیر نے خصوصی دُعا کی جبکہ قاری محمد یوسف سیالوی ، سہیل احمد سیالوی سمیت مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، محفل پاک میں چوہدری خادم حسین ایم این اے، چوہدری راشد محمود گھرمالہ،چوہدری زاہد اختر ضلعی صدر پی ٹی آئی، چوہدری بوٹا جاوید ضلعی صدر ن لیگ، ڈاکٹر محمد بشیر وائس ڈسٹرکٹ چیئرمین، شیخ اکرام الہی، چوہدری فوق شیرباز،راجہ افراسیاب چیئر مین ، ادریز اختر، چوہدری شفقت، چوہدری محمد انور ساگری، افضل گلریز وڑائچ ٹی ایم او دینہ، فرخت جمیل انفورسمنٹ انسپکٹر، محمد آفتاب انسپکٹر تجاوزات، سہیل احمد بلدیہ آفیسر، سمیت اعلیٰ شخصیات اور علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، محفل پاک کے اختتام پر میاں ارشد، میاں ناصر ، میاں آصف، میاں قیصر، میاں علی، میاں ریحان اور میاں عرفان الرحمن وائس چیئر مین بلدیہ دینہ نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( )ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے یونیورسٹی آف سرگودھاجہلم کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی سال اول اوردوم امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 1سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈی سی آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق امتحانات21اپریل تک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کی1 سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( )حکومت پنجاب کے اسلحہ کمپیوٹرائزیشن پروگرام کے تحت جہلم میں موجود تمام نجی و سرکاری سکولوں، اداروں، پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز، اور دیگر کام کرنے کے مقامات میں موجود اسلحہ کو کمپیوٹرائز کروا کر سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنے اسلحہ لائسنس کو سمارٹ کارڈ کی صورت میں تبدیل کروا کے حکومت پنجاب کی اس مثبت کاوش میں اپنا ہاتھ بٹائیں۔ ڈیجیٹل کارڈ حاصل کرنے کے لئے جلد آرمز لائسنس نادرا برانچ جہلم، سول لائنز پر وزٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے اقبال حسین خان نے کہا کہ تیزی سے بڑ ھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لئے سنگین معاشرتی مسئلہ بنتا جا رہا ہے،جس کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لا کر ایک مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اور اس زمن میں تمام محکموں کو محکمہ بہبودآبادی کے ساتھ مل کر کام کرناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں معاشرتی ترقی کے لئے امکانات روشن ہوئے ہیں جس سے بہتر طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں ا نسانی وسائل کی ترقی پر کوششیں مرکوز کرنی ہوں گی تاکہ صحت مند اور پڑھی لکھی ہنر مند قوم کے طور پر ترقی کی منازل کو طے کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کو ہدائت کی کہ وہ اپنے اعدادہ شمار کا تبادلہ ایک دوسرے سے کریں تاکہ ان کے تجزیہ سے عوام الناس تک تعلیم صحت خاندانی منصوبہ بندی و دیگر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکیاور معیار میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی 3 تا 8 اپریل 2017 کے تحت منعقد کی جانے والی تقریبات کو سراہا۔اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبودآبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے تمام اداروں کے تعاون کو سراہا اور تمام ضلعی سربراہان کا شکریہ ادا کیااجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان،سی ای او ایجوکیشن انور فاروق،ڈاکٹر امتیاز ڈار و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( )ہم مسلمان وطن عزیز سے لے کر پوری دنیا میں امن قائم کرنے کے مکلف ہیں ۔جہاں ہم نے حلال کمانا ہے ،بچے پالنے ہیں وہاں ہم نے شریعت مطہرہ پر عمل کر کے زندگی کے ہر شعبے کو اسلام کے مطابق ڈھالنا ہے اس سے ملک میں نفاذ اسلام ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے اور ہر لمحہ اپنے بندو ں کے ساتھ ہے اگر یہ یقین دل کے اندر پید ا ہو جائے کہ اللہ کریم میری ہر ضرورت ہر جگہ ہر وقت پوری فرما رہے ہیں ۔انسان ہی ہے جو اللہ کو بھلا دیتا ہے ورنہ اللہ کریم تو ہر وقت بندہ کے ساتھ ہوتے ہیں۔آج کل ہر بندے نے اپنی امیدیں بندوں سے لگا رکھی ہیں جو کہ ہمارے یقین اور ایمان کی کمزوری ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی تمام حاجات کو اللہ کریم سے مانگنے والے بن جائیں اور دنیاوی سہاروں سے بے نیا ز ہو کر اپنی امیدوں کو اللہ کریم کے سپرد کریں۔یاد رہے کہ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان قائم مقام شیخ و ناظم اعلی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ان دنوں یورپ کے دورہ پر ہیں جہاں پر وہ مختلف مساجد اور ہالز میں سکونِ قلب اور اصلاح معاشرہ کے موضوع پر بیان فرما رہے ہیں اور جن میں وہاں کی مسلم اکثریت کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہوتی ہے جو ذکر قلبی سیکھتی ہے جس سے اُن کو ذہنی پریشانی و بے چینی سے نجات ملتی ہے ۔یورپ کے دورہ کے بعد صاحبزادہ صاحب کینڈا اور امریکہ بھی جائیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow