شہ سرخیاں

ضلع شانگلہ میں شوکت یوسفزئی نے ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھا دیا ہے

شانگلہ (نمائندہ خصوصی)ضلع شانگلہ میں پی ٹی آئی کے رہنما ء سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یوسی کوزکانا ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع شانگلہ میں شوکت یوسفزئی نے ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھا دیا ہے ،یوسی کوزکانا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی آئے گی ،انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کوزکانا،کس محلہ اور محلہ کابل کو واٹرسپلائی کے بڑے سکیم پر کام تیزی سے جاری ہے تکمیل سے علاقے میں صاف پانی کی کمی دور ہوجائیگی ،کوزکانا سے اوچ لاس روڈ بھی شوکت یوسفزئی کی مرہون منت ہے جس کی تکمیل سے علاقے کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے شانگلہ کو پسماندہ رکھا ہے شوکت یوسفزئی کے ترقیاتی منصوبوں پر سٹے آرڈر لینے والے خود کرتے ہیں نہ ہمیں کرنے دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کے ترقیاتی منصوبے کسی سے پوشید ہ نہیں آئندہ انتخابات میں عوام شانگلہ کو پسماندہ رکھنے والوں کو مسترد کردیں گے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow