شہ سرخیاں

تفتیش کی مد میں متاثرہ شخص سے کوئی اخراجات نہ لئے جائیں

بہاول پور( )تمام مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کی جائے، غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تفتیشی آفیسران میں تفتیش کے ضمن میں ہونے والے اخراجات کی رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔ ضلع بھر سے مختلف نوعیت کے مقدمات کے تفتیشی آفیسران کا میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخاب کرکے ان میں انوسٹی گیشن کاسٹ کے کراس چیک تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراشفاق خان نے اس موقع پر تفتیشی آفیسران سے کہا کہ وہ اس رقم سے مقدمات کی تفتیش کو بہتر انداز میں کرکے عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنائیں۔ محکمہ پولیس کا تفتیش کی مد میں رقم دینے کا مقصد تفتیش کو ایمانداری اور میرٹ پر سرانجام دینا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تفتیش کی مد میں متاثرہ شخص سے کوئی اخراجات نہ لئے جائیں۔ مقدمات کی ہرصورت میں تفتیش کو میرٹ پر کیا جائے کسی کے ساتھ نا انصافی نہ برتی جائے اس کے برعکس کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔تفتیشی آفیسران زیرتفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرائیں تاکہ انصاف کے تقاضے جلد پورے ہونے سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں سینئر سول جج بہاولپور عالم شیر صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر سول جج صاحب نے تفتیشی آفیسران میں اخراجات کی مد میں دیئے جانے والے چیکس تقسیم کئے جانے کی تعریف کی اور اس اقدام کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ اور پولیس کا اہم کردار ہے۔ تفتیشی آفیسران مقدمات کے بروقت چالان عدالت کرکے مجرمان کو سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان میں تفتیش کے اخراجات کی ادائیگی سے ان کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ مقدمات کی میرٹ پر کی جانے والی تفتیش سے ہی گنہگار کو سزا اور متاثرہ شخص کو ریلیف ملتاہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow