شہ سرخیاں

خانیوال پبلک سکول و کالج ضلع کی بہترین درسگاہ ہے

خانیوال( )ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہاہے کہ خانیوال پبلک سکول و کالج ضلع کی بہترین درسگاہ ہے اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ‘سکول میں داخلوں کی شرح بڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے اور باقاعدہ داخلہ مہم شروع کی جائے ۔انہوں نے یہ بات خانیوال پبلک سکول و کالج خانیوال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ‘پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر طارق پرویز ملک اور ممبران سٹاف بھی موجو دتھے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پرنسپل طارق پرویز ملک نے سکول کے انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر نان ٹیچنگ سٹاف ‘پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو واجبات کی ادائیگی کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔انہو ں نے کہاکہ سکول کے فنڈز سے سکول کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے اساتذہ کرام کی جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کرائی جائے تاکہ تعلیم کا معیار بہتر بنایا جاسکے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کے پی ایس اینڈ کالج کے مختلف بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور گرلز ونگ کے سپورٹس گراؤنڈ کی ابتر حالت ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ کو بہترین بنایا جائے ‘سکول کے معاملات اور طلباء وطالبات کو سہولتوں کی فراہمی کی حوالہ سے کوئی شکایت نہیں ملنی چائیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تصویر ہمراہ ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow