شہ سرخیاں

رحیم یارخان میں کوچ نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

رحیم یار خان: خان پورروڈ پرتیزرفتار کوچ نے موٹر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق جب کہ تیسرا بچہ زخمی ہوگیا۔
رحیم یار خان کے محلہ غوثیہ کا 32 سالہ محمد وسیم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ، کار کو ٹکر مارنے کے بعد بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم اس کی بیوی فوزیہ، بیٹا وہاب اور بیٹی تحریم موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ابو ہریرہ شدید زخمی ہو گیا۔
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow